ذرائع کے مطابق آیت الله حسین نوری همدانی نے عالمی یوم قدس کے موقع پر پریس رپورٹروں سے گفتگو میں فرماىا:
عالمی یوم قدس ریلی میں عوام واقوام کی پر جوش شرکت اور ان کی بلند آواز سے احتجاج، سامراجی دنیا اور خطے کے قدامت پسندوں کے لئے ایک پیغام ہے۔
مغرب کی سامراجی نقشہ، انسانی حقوق کے نعرہ تمام کے تمام، جهوٹ کے علاوہ کچه بهی نہیں ہے۔ دنیا والے اس وقت بیدار ہو چکے ہیں، اب تم سامراجی مرکب کو ترک کر دیں۔
آیت الله نوری همدانی نے امام خمینی(ره) کی اس بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صىهونی حکومت مسلمانوں کے لئے تباہی ہے جبکہ بعض خود فروختہ اسلامى ممالک کے حکام غاصب حکومت کے ساته تعاون مىں مصروف ہىں، وضاحت کیا: عالمی یوم قدس ریلی میں لوگوں کی شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور لوگوں کو جان لینا چاہیئے کہ ہمیشہ میدان میں رہیں۔
انہوں نے تمام ممالک سے اسرائیل غاصب سے تعلقات ختم کرنے کی ضرورت کی تاکید کی اور کہا: اسرائیل غاصب دوسرے تمام دور سے زیادہ اس وقت کمزور ہو چکا ہے اور امید کرتا ہوں کہ یہ کینسر پوری طرح سے نابود اور محو ہو جائے گا۔
آیت الله نے اسرائیل غاصب سے مقابلہ کے لئے فلسطین کی عوام سے مزید مقاومت و مزاحمت کی اپیل کی ہے اور بیان کیا: فلسطین کے مجاہد و مبارز عوام پر درود بهیجتا ہوں اور وہ لوگ جان لیں کہ ان کا کام خدا کے راستہ پر ہے اور مقاوم رہیں اور جان لین کے نتیجہ ان کے حق میں ہے۔
انہوں نے اسی طرح فلسطینی شہدا و جنگ میں سالم بچے مجاہد پر درود بهیجا اور بیان کیا: ایرانی عوام ہمیشہ فلسطین کے ساته ہے اور وہ لوگ جان لیں کہ تنہا نہیں ہیں اور صىہونی حکومت کو نابود کرنے کے لئے اپنی کوشش جاری رکهیں۔