مختصر حدیث فلسطین امام خمینی(رہ) کی نگاہ میں

مختصر حدیث فلسطین امام خمینی(رہ) کی نگاہ میں

کیا یہ بات روا ہے کہ فلسطینی مجاہدین استعمار کے گماشتوں کے ہاتهوں اور استعمار کے زیر تسلط علاقوں میں قتل عام ہوں؟!

بسم ربّ الشہداء والصدیقین

آج سے سالہائے سال پہلے امام خمینی(رہ) نے اسلامی ممالک کے حکام کے بارےمیں کیا فرمائش کی تهی اور آج غزہ میں غاصب اسرائیل کے وحشیانہ اعمال کے مقابلے میں یہ حکام، خاص طورپر خادم الحرمین کے دعویدار، کیا رد عمل دیکها رہے ہیں؟!!

امام خمینی(رہ):

اسلامی  سربراہوں کا اختلاف فلسطین کا مسئلہ کو حل نہیں ہونے دیتے

اگر اسلامی ممالک کے سربراہ اندرونی اختلافات ختم کردیں، اسلام کے عظیم اہداف ومقاصد سے آشنا ہوجائیں اور اسلام کی طرف مائل ہوجائیں تو اس طرح استعمار کے ہاتهوں ذلیل وخوار نہیں ہوں گے۔ یہ اسلامی ممالک کے سربراہوں کے اختلافات ہیں کہ جن کی وجہ سے فلسطین کا مسئلہ کهڑا ہوا ہے اور وہ اس مسئلے کو حل نہیں ہونے دیتے۔ ستّر کروڑ مسلمان اپنے یہ طویل وعریض ممالک رکهنے کے باوجود اگر سیاسی شعور بهی رکهتے اور آپس میں متحد اور منظم ہوکر ایک صف میں کهڑے ہوتے تو بڑی استعماری حکومتوں کیلئے ممکن نہ تها کہ ان کے ملکوں میں رخنہ کرتے چہ جائیکہ چند یہودی (صیہونی) جو استعمار کے ایجنٹ ہیں!

بعض حکام، استعمار کے نوکر

فلسطین تمام مصیبتوں کا مرکز ہے۔ بعض اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نقطہ نظر میں اختلاف اور ان کے ایجنٹ ہونے کی وجہ سے سات سو ملین مسلمانوں کو معادن، ثروت اور طبیعی وسائل رکهنے کے باوجود اس بات کی فرصت اور امکان نہیں ہے کہ استعمار اور صیہونیزم کے اثر ورسوخ کو کم اور غیروں کے نفوذ کو محدود کرسکیں۔ بعض عرب حکومتوں کی خودخواہی اور ان کا پٹهو ہونا، نیز غیروں کے براہ راست نفوذ کے سامنے تسلیم ہوجانا، اس بات سےمانع ہوتا ہے کہ دسیوں ملین عرب فلسطین کی سرزمین کو، اسرائیل کے غاصبانہ قبضے سے آزاد کراسکیں۔

اس کے باوجود امام خمینی(رہ)نے مسلمانوں سے اپیل کی:

سب کو معلوم ہونا چاہئے کہ اسرائیل قائم کرنے سے بڑی طاقتوں کا مقصد صرف فلسطین کو غصب کرنے سے ختم نہیں ہوتا بلکہ وہ اس فکر میں ہیں کہ (پناہ برخدا) تمام عرب ممالک کو فلسطین کے مقدر سے دچار کریں!---

کیا اس صورت حال میں مسلمان اور اسلامی ممالک کے سربراہ، خداوند وعقل وضمیر کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں؟!

 کیا یہ بات روا ہے کہ فلسطینی مجاہدین استعمار کے گماشتوں کے ہاتهوں اور استعمار کے زیر تسلط علاقوں میں قتل عام ہوں؟!

کیا عرب حکومتوں اور ان علاقوں میں مقیم مسلمانوں کو نہیں معلوم کہ اس جہاد کی نابودی سے، باقی عرب حکومتوں کو بهی اس ناپاک دشمن کے شر سے چین نصیب نہیں ہوگا؟!

آج تمام مسلمانوں پر بالعموم اور تمام حکومتوں پر بالخصوص، فرض ہے کہ اپنے استقلال کو مستحکم بنانے کیلئے اس مجاہد گروہ کی حمایت اور طرفداری کیلئے ذمہ دارانہ اقدام کریں۔۔۔

دنیا کے تمام دور اندیش، بیدار اور ہوشیار مسلمانوں خاص طورپر خدا کےمخلص  بندوں اور علمائےاعلام سے استدعا کرتا ہوں کہ (رمضان کے) ان مبارک دنوں میں خداوند سے دعا کریں کہ مسلمانوں کو استعمار کے ناپاک تسلط سے چهٹکارا حاصل کرنے میں مدد فرمائے۔

ماہ مبارک رمضان اور دیگر عظیم اسلامی اجتماعات، جیسے نماز جمعہ اور حج کے موقع پر حقائق کو پہنچانے اور پهیلانے کی غرض سے، تمام مسلمان کوشش کریں اور لوگوں کو قرآن کی طرف دعوت دیں (کہ جو سب کو وحدت کی طرف پکارتا ہے) نیز آزادی فلسطین اور پورے عالم اسلام کو درپیش عظیم مشکلات کے حل کیلئے ایک دوسرے کے ہاته میں ہاته دیں اور اتحاد قائم کریں۔

خداوند متعال سے استدعا ہے کہ مسلمانوں کی سرزمین سے غیروں کے تسلط کو ختم فرمائے۔ انہ سمیع مجیب

۔۔۔

والسلام علی عبادہ الصالحین والسلام علی من اتبع الہدیٰ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

امام خمینی(رہ) کاپیغام 8/فروری 1960- صحیفہ نور، ج 1، ص 157-

یونیورسٹی کے طلبا کو امام خمینی(رہ) کا جواب  13 جولائی 1972 – صحیفہ نور، ج 1،ص 186

فلسطین کی حمایت کیلئے امام خمینی(رہ) کاپیغام  10 نومبر 1972 – صحیفہ نور، ج 1، ص 193

ای میل کریں