اس وقت عالمی میڈیا میں جن شخصیات کا ذکر سب سے زیادہ ہو رہا ہے، ان میں نمایاں ترین نام دہشتگرد گروپ " الدولة الاسلامیة فی العراق والشام" (داعش) کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا ہے، جس نے حال ہی میں اپنے آپ کو تمام دنیا کے مسلمانوں کا امام قرار دیتے ہوئے عالمی خلافت کا اعلان کردیا ہے!!
ابوبکرالبغدادی کی القاعدہ سے بغاوت کے بعد حالیہ چند ماہ میں شام اور عراق کے کچه علاقوں پر قبضے کررکها ہے اور اب اس گروپ نے عالمی خلافت کا بهی دعوے کرتے ہوئے ابوبکر کو تمام دنیا کے مسلمانوں کا خلیفہ قرار دے دیا ہے!!
جبکہ ابوبکر کی سربراہی میں داعش نے اپنے جس مذموم ایجنڈے کا اعلان کیا ہے اس میں واضح طورپر کہا گیا ہے کہ داعش تمام مقامات مقدسہ کو مسمار کرے گی! علاوہ ازیں، داعش نے سعودی عرب، پاکستان، ایران، افغانستان پر بهی قبضے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
داعش نے سعودی عرب کے حوالے سے اپنے خوفناک عزائم ظاہر کرتے ہوئے کہا:
سعودی عرب پر قبضے کے بعد خانہ کعبہ کو بهی (نعوذ باللہ) مسمار کردیں گے۔
سیاسی اور دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ داعش تیزی سے پهیل رہی ہے اور اس میں ابوبکر کے مخالفین بهی بڑی تعداد میں موجود ہیں، عین ممکن ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ مخالفین ابوبکر اور اس کی خلافت کے خاتمے کا سبب بن جائیں۔