آیۃ اللہ محمدی گیلانی کا نام ان معاصر علماء میں شامل ہے جنہوں نے اپنی مکمل زندگی تحصیل وتدریس علوم آل محمد علیہم السلام میں وقف کر رکهی تهی۔ آپ نے آیۃ اللہ العظمیٰ بروجردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے علاوہ امام خمینی رہ کے درس اصول میں بهی شرکت کی۔
اسلامی انقلاب کی کامیابی کےقبل و بعدمرحوم سیاسی سرگرمیوں میں فعال تهے اورمختلف عہدے پہ فائز رہے ۔
مرحوم آیۃ اللہ نے کثیر تعدادمیں قلمی آثار ترک کئے جو صاحبان ذوق کے لئے ایک گرانبها سرمایہ کی حیثیت رکهتے ہیں، منجملہ:
- شرح دعائے افتتاح
- قصص المنافقین فی القرآن
- ترجمه الهیات شفاء
- المعاد فی الکتاب و السنة
- الامامة و الخلافة فی الکتاب و السنه
- امام راحل و فقه سنتی
- اسم مستأثر در وصیت نامه سیاسی _ الهی امام و زعیم اکبر
اس کے علاوہ مختلف موضوعات پر آپ کے دسیوں مقالات بهی نشر واشاعت کی منزل سے گزر چکے ہیں۔
آیۃ اللہ محمدی گیلانی خاندان امام خمینی رہ سے خاص الفت فرماتے تهے۔ ۱۴ خرداد سن ۱۳۸۹ ہجری شمسی میں امام خمینی رہ کی رحلت کے روز بعض افراد کی جانب سے ہونے والی توہین کے بعد آپ یادگار امام جناب حجۃ الاسلام والمسلمین حسن خمینی کو تشفی بخش خط تحریر فرماتے ہیں ۔جس کا مضمون کچه یوں ہے:
محضر مبارک یادگار امام جناب حجۃ الاسلام والمسلمین حسن خمینی(دامت افاضاته)
سلام علیکم
معمار انقلاب اسلامی کی رحلت کے روز بعض افراد کی جانب سے کی جانےو الی توہین اور اس تلخ حادثہ کی آپ کو (جو امام رہ کے خلف صالح اور خمینی کبیر کے گهر کی رونق و مستقبل کی امید ہیں)تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہوئے۔
عرض کرنا چاہتا ہوں کہ مذکورہ حادثہ میرے لئے بهی افسوس کا سبب قرار پایا۔میں اس حادثہ کے مرتکبین کے اس قبیح عمل کی مذمت کرتے ہوئے خدا وند سبحان کی بارگاہ میں آپ کی طول عمر و صحت وسلامتی کا خواہاں ہوں۔
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آپ بهی اپنے جد بزرگوار حضرت امام خمینی رہ کی سیرت کا اتباع کرتے ہوئے صبر کا دامن تهامیں گے جس کے نتیجہ میں وعدہ خدا وندی کے مطابق نیک نامی اور حسن عاقبت آپ کا حصہ قرار پائیں گی۔انشاء اللہ
محمد محمدی گیلانی / 14 خرداد1389
آیۃ اللہ محمدی گیلانی کا چند روز قبل ۳۰ اردیبهشت کو تہران کے ایک ہاسپٹل میں ایڈمٹ ہوئے۔ جہاں آقای حسن خمینی اور نظام مملکت کے بہت سے اعلیٰ عہدیداران نے آپ کی عیادت کی تهی۔ آخر کار علم وعمل کا یہ روشن ستارہ ۸۶ سال کی با برکت عمر گزارنے کے بعد ۱۸ تیر ماہ سن ۱۳۹۳ ہجری شمسی دار بقا کی جانب کوچ کر گیا۔
روحش شاد و یادش گرامی باد
ہم تمام مراجع کرام ،حوزات علمیہ ،عموم مومنین بالخصوص حضرت آیۃ اللہ کے گهر والوں کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے لئے علو درجات کے بارگاہ احدیت سے طلبگار ہیں۔
منبع:جماران نیوز ایجنسی