امام خمینی پورٹل کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ دشمن ، حقیقی مقابلوں میں اسلامی جمہوریۂ ایران کا کچه نہیں بگاڑ سکے گا ۔
حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے کل اسلامی جمہوریۂ ایران کے حکام کے ساته ملاقات میں فرمایا کہ استکباری محاذ، اسلامی جمہوریۂ ایران کے خلاف صرف فوجی دهمکی اور بائیکاٹ کا ہی حربہ استعمال کرسکتا ہے اس لئے کہ اس کے پاس اور کوئی حربہ نہیں ہے ۔
رہبرانقلاب اسلامی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بعض یہ کہتے ہیں کہ اسرائیل ، فوجی دهمکی دے رہا ہے اور امریکہ اسے روک رہا ہے، فرمایا کہ اسرائیل کو امریکہ کی جانب سے روکنے اور منع کرنے کی وجہ یہ ہے کہ حملہ ان کے فائدے میں نہیں ہے اور مجموعی طور پر اسلامی جمہوریۂ ایران پر فوجی حملہ کسی ملک کے لئے بهی آسان نہیں ہوگا۔ آپ نے ایران کے مقابلے میں دشمن کے مختلف پروپگنڈوں کے بارے میں فرمایا کہ دشمن کو بائیکاٹ اور فوجی دهمکی کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے اور اب عالمی استکبار خاص طور پرامریکہ، ایران کے نظام کو نشانہ بنائے ہوئے ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اسی طرح فرمایا کہ سب کو یہ جان لینا چاہئے کہ حکومت کو میری تائید و حمایت حاصل ہے اور مجهے ایران کے اعلی حکام پر اعتماد ہے ۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ایٹمی مذاکرات کے بارے میں بهی فرمایا کہ ایران کی مستقبل کی ضرورتوں پر بهی توجہ دینی چاہئے اور ایران کی مذاکراتی ٹیم قابل اعتماد ہے اور وہ ملت ایران کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی ۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اسی طرح علاقے کے مسائل خاص طور پر عراق کے فتنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : خداوند عالم کی توفیق سے عراق کے مومن اور غیور عوام اس فتنے کی آگ کو خاموش کردیں گے اور علاقے کی قومیں بهی روز بروز مادی اور معنوی بلندی کی سمت قدم بڑهائیں گی ۔