گذشتہ ایام داعش کے وہابی دہشت گردوں کا موصل پر قبضے کے بعد مختلف اہل سنت علماء نے بهی داعش سے مقابلے کو ضروری قرار دیا ہے ۔اطلاع رساں ادارے " برثا " کے مطابق نجف اشرف سے آیت اللہ العظمی سیستانی نے " نینوا " صوبے کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں سے مقابلے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اپنے خصوصی پیغام میں مرجع عالیقدر نے تمام سیاسی اور سرکاری اعلی مقامات کو تاکید کرتے ہوئے فرمایا ہے " ضروری ہے کہ عراقی حکومت اور دیگر سیاسی لیڈران دہشت گردوں کے مقابلے میں عوام کی حفاظت اور حمایت کے لیے متحد ہوکر کام کریں اور داعش سے جنگ ایک شرعی فریضہ ہے ۔ عراق کے مختلف اہل سنت علماء نے بهی داعش سے جنگ کو ضروری قرار دیا ہے ۔
شیخ احمد الکبیسی نے عرب امارات سے اپنے فتوی میں کہا ہے کہ داعش سے جنگ تمام مسلمانوں کے لیے شرعی فریضہ ہے اور عراق کی حکومت تمام اختلافات سے بالاتر ہوکر داعش کو ملک سے نکالنے کے لیے اقدامات کرے۔ داعش کے دہشت گرد سامراء پر حملے میں ناکامی کے بعد نینوا کے شہر موصل پر حملہ آور ہوگئے ہیں اور کئی اہم مقامات پر قابض ہیں۔