پاکستان کے سینیٹر سید ظفرعلی شاہ نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کو مسلمانوں اور مظلوم قوموں کی امید قراردیا اور کہا کہ رہتی دنیا تک عالم اسلام امام خمینی پر فخر کرتا رہے گا اور آپ مسلمانوں کے عظیم رہبر ہیں۔
سید ظفرعلی شاہ نے کہا: مسلمان قومیں مسلمانوں کو متحد کرنے کی امام خمینی(رہ) کی کوششوں کی ہمیشہ قدر کرتی رہیں گی۔
پاکستانی سینٹ کے رکن نے مزید کہا: حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے تن تنہا مسئلہ فلسطین کو زندہ کیا اور یہ صرف آپ کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آج مسئلہ فلسطین امت اسلامی کا بنیادی مسئلہ بن چکا ہے۔ لہذا امت اسلامی بالخصوص ملت فلسطین رہبرکبیر انقلاب اسلامی کی کوششوں کو فراموش نہیں کرسکتی جو آپ نے بیت المقدس اور فلسیطن کی آزادی کے لئے انجام دی ہیں۔
انہوں نے یہ بهی کہا کہ ملت پاکستان بهی ہمیشہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی شجاعت اور قیادت کی دلدادہ رہی ہے اور ہمارا تعلق خواہ کسی بهی مسلک سے ہو، ہم امام خمینی(رہ) سے عشق کرتے ہیں اور ان کا تہ دل سے احترام کرتے ہیں۔