امام خمینی کی برسی کے موقع پر ہندوستان سے تشریف لائے ہوئے مولانا سید ناصر سعید عبقاتی نے ہمارے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی دنیا کے تمام مظلومین کے مسیحا تهے اور امام خمینی اپنی پوری زندگی مظلومین کی حمایت کو اپنا وظیفہ سمجها اور اس پر عمل بهی کیا اور پوری دنیائے انسانیت کو یہ پیغام دیا کہ ہمارا راستہ امام حسین (ع)کا راستہ ہے اور ہم ذلت سے دور ہیں ۔
مولانا نے فرمایا کہ امام خمینی کے اخلاص اور کردار نے انهیں کافی متاثر کیا اور انهوں نے کہا کہ جب میں پہلی بار ایران آیا تها وہ موقع بهی امام کی برسی کا تها اور اسی کے بعد مولانا نے حوزہ علمیہ قم میں تحصیل علوم آل محمد (ص) شروع کی۔ مولانا نے حوزہ علمیہ قم میں ۱۹۹۰ سے ۲۰۰۴ تک بارگاہ کریمہ اہلبیت(س) میں اپنے آپ کو علوم آل محمد سے آراستہ کیا اور اس کے بعد سے ہندوستان کے تاریخی شہر لکهنؤ میں خدمات دین مبین اسلام میں مشغول ہیں ۔مولانا نے بتایا کہ ان کا تعلق صاحب عبقات الانوار علامہ میر حامد حسین ہندی کے خاندان سے ۔
مولانا نے بتایا: میں نے امام خمینی کی سب سے پہلے جو کتاب پڑهی اور اس سے میں کافی متاثر ہوا وہ ان کی کتاب "اسرار الصلاہ" تهی اور میں آج اپنے جوانوں کو بهی اس کتاب کو پڑهنے کی تاکید کرتا ہوں۔
مولانا نے کہا کہ آج ضرورت ہے کہ ہم امام خمینی کے پیغامات پر عمل کریں اور دوسروں کے حقوق کا خیال رکهے اور دنیاوی جمک دمک سے دور رکهے اور اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں اور یہی صالحین کا راستہ ہے۔
مولانا نے کہا کہ امام خمینی کا راستہ در حقیقت اہل بیت (ع) کا راستہ ہے ۔