ہر سال کی طرح، شعبان المعظم کے حلول کے ساته خانہ خدا کا طلائی دروازہ، صفائی اور غبار روبی کےلئے کهولا گیا۔ اسی کے ساته عربستانی نیز دیگر اسلامی ممالک کے مسئولین اور کارکنان حج، خانه خدا میں وارد ہوکر خالص گلاب و آب زمزم سے بیت اللہ الحرام کے شستشو کا کام انجام دیتے ہیں۔ جبکہ یہ تقریب نماز فجر کے بعد، خاص روحانی عرفانی فضا میں، بیت اللہ الحرام کے زائرین کی موجودگی میں انجام دیا جاتا ہے۔