حجۃ الاسلام سید حسن خمینی چند روز قبل شہر خمین میں امام خمینی رہ کے تاریخ ساز گهر کے سامنےخمین کے شہید پرور لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے اضافہ فرماتے ہیں: خمین فقط ایک شہر، زمین کا ایک ٹکڑا یا تاریخ کا ایک ورق نہیں ہے بلکہ شہر خمین آج کی تاریخ میں مبعوث بہ رسالت ہونے والی عظیم ذات یعنی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کا کلمہ پڑهنےوالے تمام مسلمانوں کے لئے مرکز عشق کی حیثیت رکهتا ہے۔
جناب حسن خمینی نے اضافہ کیا: شہر خمین تمام امیدوں اور آرزوئوں کے محقق ہونے کا مرکز ہے۔ جنوبی افریقہ سے لے کر دنیائے اسلام کے مشرقی علاقوں تک بلکہ ہر وہ جگہ جہاں آزادی طلبی، استقلال اور ظلم و تشدد سے مقابلہ کی آواز بلند ہوتی ہے؛ ہر جگہ کے لئے؛ کیونکہ امام خمینی رہ کا نام زندہ ہے۔
انہوں نےامام خمینی رہ کو پیغمبر اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ سے خود کو آراستہ کرنے والا بتاتے ہوئے بیان کیا: امام خمینی رہ نے آداب اسلامی کو اپنی زندگی میں عملی جامہ پہنایا ۔ ہمیں بهی اسی راستہ پر اپنے قدم آگے بڑهانے چاہئے جس کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم اور اہلبیت اطہار علیہم السلام نے تاکید فرمائی ہے۔
منبع خبر: ایرنا