امام سے کہئے، آپ پر قربان

امام سے کہئے، آپ پر قربان

انقلاب کے بہترین افراد قربان ہو گئے

ایک قیدی کی ماں نے مجه سے کہا کہ میرا بیٹا قید میں تها، آج خبر ملی ہے کہ شہید ہو گیا ہے۔ آپ جایئے اور امام خمینی(رہ) سے کہیے کہ میرا بچہ آپ پر قربان ہوا، مجهے کوئی غم نہیں ہے. 
جب میں امام کی خدمت میں پہنچا تو کہنا بهول گیا۔ باہر نکلنے کے بعد مجهے یاد آیا تو وہاں موجود حضرات سے میں نے کہا امام سے کہیے کہ ایک جملہ رہ گیا ہے۔
آپ اندرونی صحن میں آ گئے تو میں بهی وہیں چلا گیا اور جب اس خاتون کا جملہ امام سے کہا تو آپ کے چہرے کا رنگ متغیر ہو گیا اور ان پر رقت طاری ہوگئی میں اپنے کہے پر شرمندہ ہو گیا۔ 
یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ ہم نے اتنے شہدا کی قربانی پیش کی ہے یہ کوئی ہنسی کهیل نہیں ہے۔ انقلاب کے بہترین افراد قربان ہو گئے لیکن امام پہاڑ کی مانند ثابت قدم رہے۔ آج یہ سن کر کہ ایک قیدی قتل کر دیا ہے آپ رونے لگتے ہیں سبب کیا ہے؟ میری سمجه میں تو نہیں آتا۔
آدمی ایسی شخصیت کی توصیف کرنے سے عاجز ہے۔
(امام خمینی کی برسی کے مہتمم ادارے کے اراکین سے ملاقات کے دوران 22/05/1990)

urdu.khamenei.ir

ای میل کریں