ایک رات حرم امیر المومنین ؑ میں یورپ کے مسلمان طالب علموں کی ایک جماعت امام سے ملاقات کے لئے آئی تهی جس کا ظاہر ہمارے ماحول اور فضا کے لحاظ سے کسی بهی لحاظ سے پسندیدہ نہیں تها قیافہ و لباس ہو کہ طرز گفتگو ہر لحاظ سے ناپسندیدہ تها۔ لیکن ہم نے دیکها کہ امام ان سے اس طرح سرگرم گفتگو ہیں جیسے پرانے اور قدیمی احباب کے ساته گفتگو فرما رہے ہیں اور امام کی باتوں میں اس طرح مجذوب تهے کہ تهوڑی دیر کی گفتگو کے بعد ایمان و امید اور قوت کی ایک دنیا لے کر آپ کے پہلو سے جدا ہوئے۔ (آیت اللہ کریمی، ماخوذ از سیرت امام خمینیؒ ، ج۳، ص ۳۸۵)