امام کی عطوفت اور مہربانی

امام کی عطوفت اور مہربانی

امام نے کہا اس بوڑهے آدمی نے کهانا نہیں کهایا ہے۔

مجهے یاد ہے میں چهوٹا تها۔ ایک دن ایک بوڑها شخص میرے گهر کے باغیچہ کے لئے مٹی لے کر آیا۔ جب وہ آیا تو ہم دسترخوان پر تهے۔ امام نے کہا اس بوڑهے آدمی نے کهانا نہیں کهایا ہے۔ ہمارے پاس کهانا زیادہ نہ تها۔ آپ نے دسترخوان سے ایک پلیٹ اٹهائی اور اپنی پلیٹ سے چند چمچ کهانا اس پلیٹ میں رکها اور ہم سے کہا آؤ ہم میں سے ہر شخص اپنی اپنی پلیٹ سے چند چمچ کهانا اس پلیٹ میں رکهیں کہ ایک آدمی کے کهانے بقدر ہوجائے اس روز کہ ہمارے پاس اضافی کهانا نہیں تها اس ترتیب سے اس بوڑهے شخص کی غذا کا انتظام ہوا بچپن میں میں اپنے اس کام سے اس قدر خوشحال ہوا جس کی کوئی انتہا نہ تهی۔

(امام کی ایک صاحبزادی کا بیان، ماخوذ از سیرت امام خمینیؒ ، ج۲، ص ۱۸۳)

ای میل کریں