امام خمینیؒ کی دفاعی قوت پر زور دینے کی بنیادی وجہ
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک پیغام میں اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینیؒ نے ملتِ ایران کو خطاب کرتے ہوئے ملک کی بازسازی کے لیے کلی پالیسیوں کا ذکر کیا اور دفاعی توانائی کے تقویّت پر خاص زور دیا۔صلح کو قبول کرنے اور نافذ کرنے کے بعد کوئی یہ گمان نہ کرے کہ ہم ملکی دفاعی اور فوجی طاقت کی تقویت اور اسلحہ جاتی صنعتوں کی توسیع سے بے نیاز ہو گئے ہیں۔ بلکہ دفاعی قوت سے متعلق صنعتوں اور سازوسامان کی توسیع و تکامل بازسازی کے بنیادی اور اولین مقاصد میں سے ہے۔ اور ہمیں اپنی انقلاب کی ماہیت کو مدّ نظر رکھتے ہوئے ہر زمانے اور ہر گھڑی دوبارہ جارحیت کے امکان کوابرقدرتوں اور ان کے نوکروں کی طرف سے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔