امام خمینیؒ کی فکر آج بھی زندہ اور مؤثر ہے،:ڈاکٹر کمساری

امام خمینیؒ کی فکر آج بھی زندہ اور مؤثر ہے،:ڈاکٹر کمساری

امام خمینیؒ کی فکر آج بھی زندہ اور مؤثر ہے:ڈاکٹر کمساری

امام خمینیؒ کے افکار و سیرت کے فروغ اور نئی نسل تک ان کے انقلابی نظریات پہنچانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے حجت‌الاسلام و المسلمین علی کمساری، رئیسِ مؤسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینیؒ نے کہا کہ آج کے دور میں مساجد کے ثقافتی و فنی مراکز کی سب سے بڑی ذمہ داری یہی ہے کہ وہ امام خمینیؒ کے طرزِ فکر اور نظریۂ انقلاب کو نسلِ نو کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کریں۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز ملک بھر کی مساجد کے ثقافتی و فنی ممرکزی دفتر اور مؤسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینیؒ کے درمیان ہونے والی تعاون کے معاہدے کی دستخطی تقریب میں کہی۔ تقریب تہران میں واقع ستاد کے شہید بہشتی ہال میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر حجت‌الاسلام و المسلمین علی ملانوری، مساجد کے ثقافتی و فنی مرکز کے سربراہ، اور مؤسسہ کے دیگرعہدیداران بشمول محمدرضا عبداللہی‌ فرد ثقافتی امور کے سربراہ ، بهمن مشکینی بھی شریک تھے۔

حجت‌الاسلام کمساری نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ کانونِ مساجد کو اپنی فکری و تنظیمی تربیت کی بنیاد سمجھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے نوجوانی کے دور میں مسجد کے ثقافتی کاموں میں سرگرم رہنا ان کے لیے ایک تشکیلاتی اور تربیتی تجربہ تھا، جو بعد میں ان کی فکری اور دینی زندگی میں نہایت مؤثر ثابت ہوا۔

انہوں نے یاد کیا کہ ان کا پہلا تجربہ کانون نور زرند میں تھا، جو اس وقت ملک کے اولین اور فعال ترین کانونوں میں شمار ہوتا تھا، اور جس کی سرگرمیوں نے نوجوانوں اور طلبہ پر گہرا اثر ڈالا۔

تقریب میں وزارتِ ثقافت و ارشاد اسلامی، خبرگزاری شبستان، اور مختلف صوبائی کانونوں کے نمائندگان بھی شریک تھے۔

حجت‌الاسلام ملانوری نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج مکتبِ امام خمینیؒ کی گہرائی کو ہم پوری طرح نہیں سمجھ پائے تو اس میں کوتاہی ہماری ہے، اور ہمیں چاہیے کہ اپنے فکری و ثقافتی پروگراموں کے ذریعے اس مکتب کو بہتر انداز میں متعارف کرائیں۔

ای میل کریں