امتِ مسلمہ کا اتحاد، فلسطین کی آزادی کا راستہ

امتِ مسلمہ کا اتحاد، فلسطین کی آزادی کا راستہ

رہبرِ انقلاب امام خمینی نے ہمیشہ مسلمانوں کی ہدایت اور متحدہ صف بندی کو فلسطین کے مسئلے کے حل اور صہیونیت کی توسیع پسندانہ خواہشات کو روکنے کا واحد راستہ قرار دیا۔ امام خمینی نے بارہا کہا کہ اسرائیل کا بنیادی ہدف اسلام کا خاتمہ ہے.

امتِ مسلمہ کا اتحاد، فلسطین کی آزادی کا راستہ

رہبرِ انقلاب امام خمینی نے ہمیشہ مسلمانوں کی ہدایت اور متحدہ صف بندی کو فلسطین کے مسئلے کے حل اور صہیونیت کی توسیع پسندانہ خواہشات کو روکنے کا واحد راستہ قرار دیا۔ امام خمینی نے بارہا کہا کہ اسرائیل کا بنیادی ہدف اسلام کا خاتمہ ہے اور اسی لیے تمام اختلافات، بشمول مذہبی امتیازات، پسِ پشت ڈال کر امتِ مسلمہ کو متحد کرنا ضروری ہے۔

امام خمینی نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین کا معاملہ محض ایک قومی تنازعہ نہیں بلکہ اسلام کی بقاء سے جڑا ہوا مسئلہ ہے۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ چند ہزار صہیونی حکمران ایک ارب سے زائد مسلمین کے خلاف برتری رکھتے ہیں، اور کہا:
"کیوں ایک ایسی حالت ہو کہ جس میں مسلم ممالک اور اقوام جدا جدا بیٹھے ہوں اور ایک جھوٹی ریاست اسرائیل اُن پر یہ ظلم کرے؟ اگر مسلمین متحد ہوتے تو ایک ایک سطل پانی ڈالنے سے اسرائیل ڈوب جاتا۔

امام خمینی نے فلسطینی مظلومین کے حقوق کے لیے تمام مذاہب کے مسلمانوں کی حمایت پر زور دیا  اگرچہ فلسطین میں اکثریت اہلِ سنت کی تھی، مگر امامِ شیعہ نے کبھی ان کی حمایت میں تقصیر نہیں کی اور لبنان کے شیعہ حلقوں سمیت تمام مسلمین کو فلسطینیوں کی مدد کی ترغیب دی۔

امام خمینی کا ماننا تھا کہ مسلمانوں کو مغربی یا غیرملکی موضوعات کی طرف مائل ہونے کے بجائے اسلام کی اصل تعلیمات اور امت کے اندر موجود مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اسی حکمتِ عملی کی عملی شکل کے طور پر آپ نے رمضان کے آخری جمعہ کو یومِ قدس قرار دے کر عالمی سطح پر فلسطین کی حمایت کو ایک مضبوط، مذہبی اور سیاسی علامت بنایا — ایک ایسا دن جب رمضان کی روحانی فضا امتِ مسلمہ کو بیت المقدس کی آزادی کی ذمہ داری کی یاد دہانی کراتی ہے۔

اسی طرح امام نے حجِ ابراہیمی کی اصل روح یعنی قرآن میں مذکورہ قیام للناس کو زندہ کرنے پر بھی زور دیا۔ آپ کے نزدیک حج کے موقع پر مسلموں کی کثیر اجتماعیت — جو فرق، مسلک، اور قومیت سے بالاتر ہے  دنیا کے سامنے فلسطین کے موضوع کو ابھارنے اور امتِ مسلمہ کے وسائل کو منظم کرنے کا بہترین موقع ہے۔

امام خمینی نے اس تشخیص کا اظہار کیا کہ امریکہ، یورپ اور اسرائیل نے اسلامی شعور کی احیا کو روکنے کے لیے مختلف ذرائع استعمال کیے  خواہ پروپیگنڈا ہو، سیاسی دباؤ ہو، یا حتیٰ کہ حملے اور زائرین پر تشدد۔ مگر امام کے نزدیک فلسطینی تحریک اور اسلامی بیداری اس بات کا ثبوت ہیں کہ آپ کا پیغام امت تک پہنچ چکا ہے۔

ای میل کریں