نماز شب اور دوسروں کا خیال رکھنا
آدھی رات کو جب امام نماز شب کے لیے اٹھتے تھے تو وہ بتی (لامپ) روشن نہیں کرتے تھے، بلکہ ایک بہت چھوٹا سا ٹارچ استعمال کرتے تھے جو صرف ان کے قدموں کے سامنے کا راستہ روشن کرتا تھا۔ امام بہت آہستگی سے چلتے تھے تاکہ دوسروں کی نیند خراب نہ ہو۔