امام خمینی(رہ) تاریخ ساز شخصیت تھے:ڈاکٹر علی کمساری
امام خمینی (رہ) کا مخالفین اور ناقدین کے ساتھ سلوک" کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی کے سربراہ نے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی کمساری نے کہا: امام (رہ) کے بارے میں مختلف کے بارے میں مختلف نظریے پائے جاتے ہیں جن میں سے ایک تاریخی امام اور تاریخ ساز امام ہے اور ہر ایک کو دیکھنے سے مسئلہ مختلف ہوجاتا ہے۔ اگر ہم امام کو ایک عالم، بہادر مزاحمتی اور فقیہ سمجھتے ہیں تو ہم ان سے مختلف انداز میں ملیں گے اور اگر ہم انہیں تاریخ ساز شخصیت مانیں گے تو ہمارا نقطہ نظر مختلف ہوگا۔
ڈاکٹرکمساری کہا: "بعض لوگ چونکہ انہیں صرف ایک تاریخی شخصیت سمجھتے ہیں، کہتے ہیں کہ وہ تاریخ کے دور سے تعلق رکھتے تھے اور ختم ہو چکے ہیں، لیکن ایک اور نظریہ یہ ہے کہ امام تاریخ ساز اور رجحان ساز شخصیت ہیں اور تاریخ ساز شخصیت کبھی ختم نہیں ہوتی بلکہ ہمیشہ باقی رہتی ہے جیسا کہ رہبر معظم فرماتے ہیں امام کل کے امام نہیں ہیں، وہ آج کے امام ہیں، اور وہ کل کے امام ہوسکتے ہیں۔"
امام خمینی (ع) کے تصانیف کی تالیف و اشاعت کے ادارے کے سربراہ نے امام خمینی (ع) کی رحلت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: امام خمینی (ع) کا جسد خاکی سالوں قبل دفنا دیا گیا ہے ، لیکن ان کا اثر اور ان کی فکر اب بھی باقی ہے۔"
کمساری نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امام کو ایک رجحان ساز شخصیت کے طور پر دیکھا جانا چاہیے، مزید کہا کہ ادارے کو رجحان سازی کرنے والا گروہ ہونا چاہیے اور شاید امام کے موثر ہونے کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہی ہے آج بھی دشمن ان سے خوفزدہ ہے اور ان کی شخصیت کو تخریب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
آخر میں انہوں نے امام خمینی(رہ) کے کاموں کی تالیف و اشاعت کے ادارے کی طرف سے ان کا تعارف کرانے کے لیے کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کا حوالہ دیا اور کہا: اس سلسلے میں کتابوں کی اشاعت بہت کارگر ثابت ہو سکتی ہے اور یہ کتاب ایک بابرکت واقعہ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہم اس سلسلے میں موثر کام کر سکیں گے۔