سید حسن خمینی نے شہید رجائی بندرگاہ پر دھماکے کے بعد امداد رسانی کے جذبے کو سراہا

سید حسن خمینی نے شہید رجائی بندرگاہ پر دھماکے کے بعد امداد رسانی کے جذبے کو سراہا

شہید رجائی بندرگاہ میں ہولناک دھماکے نے ایرانیوں کے دلوں کو مجروح کر دیا ہے

بسمہ تعالی

شہید رجائی بندرگاہ میں ہولناک دھماکے نے ایرانیوں کے دلوں کو مجروح کر دیا ہے۔

یہ واقعہ پیش آنے کے فوراً بعد ہی ایرانی عوام کی جانب سے ہمدردی اور امداد رسانی کے مرکز میں تبدیل ہو گیا اور اس نے ایسے فخر آفریں مناظر پیش کیے جو ایران اور ایرانیوں کے بدخواہوں کے پریشان کن خوابوں کو باطل کرنے والے ہیں۔

میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی اور اس دھماکے کے متاثرین کے نقصانات کے ازالے کے لیے دعا گو ہوں، اور محترم حکومت اور ان تمام اداروں کی کامیابی کے لیے بھی دعا کرتا ہوں جو آگ بجھانے اور تباہ شدہ علاقوں کی تعمیر نو کے لیے کوشاں ہیں۔ انشاء اللہ، اس حادثے کی وجہ جلد از جلد عوام کو بتائی جائے گی۔

سید حسن خمینی

ای میل کریں