سیکورٹی اور عدالتی عہدیداران کسی بھی تساہلی یا عمدی اقدام کا پتہ لگائیں اور قوانین کے مطابق کارروائی کریں

سیکورٹی اور عدالتی عہدیداران کسی بھی تساہلی یا عمدی اقدام کا پتہ لگائیں اور قوانین کے مطابق کارروائی کریں

شہید رجائی بندرگاہ میں ہونے والا آتشزدگی کا المناک سانحہ انتہائی غم انگیز اور تشویش ناک ہے

بندر عباس میں شہید رجائی بندرگاہ میں المناک آتشزدگی کے سانحے کے بعد، حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے ایک پیغام میں متاثرہ خاندانوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے سیکورٹی اور عدالتی عہدیداران کو ہدایت کی کہ وہ اس واقعے میں کسی بھی تساہلی یا عمدی اقدام کا پتہ لگائیں اور قوانین کے مطابق کارروائی کریں۔

 رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

إِنَّا لِلَّـهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

شہید رجائی بندرگاہ میں ہونے والا آتشزدگی کا المناک سانحہ انتہائی غم انگیز اور تشویش ناک ہے ۔

سیکورٹی اور عدالتی عہدیداران کی ذمہ داری ہے کہ مکمل تحقیقات کر کے کسی بھی غفلت یا جان بوجھ کر کی گئی کارروائی کا پتہ لگائیں اور قوانین کے مطابق کارروائی کریں۔

تمام عہدیداران کو چاہیے کہ ایسے المناک اور ضرر رساں واقعات کی روک تھام کو اپنی ذمہ داری سمجھیں۔

میں اس المناک واقعے میں جان بحق ہونے والوں کے لیے اللہ کی رحمت اور مغفرت، ان کے غمزدہ خاندانوں کے لیے صبر و سکون، اور زخمیوں کی فوری شفایابی کی دعا کرتا ہوں۔ نیز میں ان عظیم لوگوں کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ضرورت کے لمحے میں متاثرین کو خون دینے کے لیے پیش قدمی کی۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ

سید علی خامنہ ای

27 اپریل 2025

ای میل کریں