امام خمینی

ایران اور انڈیا کی عدلیہ کے سربراہان کی اہم ملاقات

ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے عدالتی سربراہوں کے اجلاس کے موقع پر اپنے ہندوستانی ہم منصب سے ملاقات کی۔

ایران اور انڈیا کی عدلیہ کے سربراہان کی اہم ملاقات


ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے عدالتی سربراہوں کے اجلاس کے موقع پر اپنے ہندوستانی ہم منصب سے ملاقات کی۔

سحرنیوز/ایران: ہنہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محسنی اژه‌ای نے چین کے شہر ہانگژو میں شنھگائی تعاون تنظیم کے بیسویں اجلاس کے دوران اپنے ہندوستانی ہم منصب سنجیو کھنہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی اور برکس کے رکن ممالک کو عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ تعاون کی سطح کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ایران کی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محسنی اژه‌ای
حجت الاسلام نے محسنی اژه‌ای کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ ہم شنگھائی اور برکس میں، عالمی مسائل بالخصوص سلامتی کی سطح پر قابو پانے کے لیے مشترکہ تعاون کی حکمت عملی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے سمارٹ ٹیکنالوجیز کی بڑھتی ہوئی ترقی اور عالمی برادری پر سمارٹ طرز زندگی کے اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حیاتیاتی عمل کو سمارٹ بنانے کے لئے ضروری قوانین اور ضوابط وضع کرنے کے ساتھ خصوصی طور پر ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام سے متعلق عدالتی اور قانونی شعبوں کو اپ ڈیٹ کیا جانا چاہئے۔

چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ
ایرانی چیف جسٹس نے مزید کہا کہ کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسیوں کے میدان میں، ہمیں تصورات کی از سر نو وضاحت کرنے کے ساتھ متعلقہ قوانین کو اپ ڈیٹ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے مختلف عالمی مسائل کے سلسلے میں بعض مغربی ممالک کی یکطرفیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: بعض مغربی ممالک کی عالمی مسائل بشمول "دہشت گردی"، "انسانی حقوق"، "قانونی اور مجرمانہ مسائل" وغیرہ کے بارے میں اپنی تشریح ہے اور وہ پوری دنیا پر اپنی یکطرفہ رائے کو مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ یقیناً، آزاد ممالک کو قانونی اور عدالتی شعبوں میں مشترکہ تعاون کو وسعت دے کر مغرب کے اس غیر منصفانہ انداز کو روکنا چاہیے اور دنیا کو "دہشت گردی،""انسانی حقوق،" اور "قانونی اور مجرمانہ زمروں" کو منصفانہ تشریح کے ساتھ پیش کرنا چاہیے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین محسنی اژه‌ای
حجۃ الاسلام والمسلمین محسنی اژه‌ای نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے ایک نئے دور کے آغاز کے ساتھ، ہم درجنوں عام شہریوں خاص طور سے بچوں اور خواتین کے قتل عام کا مشاہدہ کر رہے ہیں، بدقسمتی سے دنیا صیہونی حکومت کی جنگی جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے، ہمیں شنگھائی اجلاس جیسے فورم پر غزہ کے لئے آواز اٹھانی چاہئے۔

ای میل کریں