میری قوم کی تبدیلی کی وجہ ان کا ایمان ہے:امام خمینی (رہ)
میں ان تمام حضرات اور مختلف قبائل کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جو آئے اور ہم سے قریب سے ملے۔ میں اللہ تعالیٰ سے آپ سب اور پوری ایرانی قوم کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں آپ سب جانتے ہیں کہ ایرانی قوم نے یہ کامیابی اور فتح حاصل کی ہے لیکن یہ میں نہیں تھا جس کے ذریعے تم نے فتح حاصل کی۔ خدائے بزرگ و برتر نے امام زمانہ علیہ السلام کے سائے میں ہمیں یہ فتح عطا کی
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) نے اسلامی انقلاب کی کامیاب کے بعد تہران میں مختلف قبائل کے افراد سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ میں ان تمام حضرات اور مختلف قبائل کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جو آئے اور ہم سے قریب سے ملے۔ میں اللہ تعالیٰ سے آپ سب اور پوری ایرانی قوم کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں آپ سب جانتے ہیں کہ ایرانی قوم نے یہ کامیابی اور فتح حاصل کی ہے لیکن یہ میں نہیں تھا جس کے ذریعے تم نے فتح حاصل کی۔ خدائے بزرگ و برتر نے امام زمانہ علیہ السلام کے سائے میں ہمیں یہ فتح عطا کی ۔ اسلام، قرآن پاک نے ہمیں فتح دی۔ ہم سب اسلام چاہتے تھے اور سب اسلامی جمہوریہ چاہتے تھے۔ یہ اسلامی طاقت اور قوم کے لوگوں کا گہرا ایمان تھا جس نے ہمیں فتح دلائی ہے۔ ہم ویسے ہی تھے جیسے کئی سال پہلے تھے، ایران وہی ایران تھا اور ایرانی قوم بھی وہی قوم تھی۔ ایسا کیا ہوا کہ اتنی مختصر مدت کے بعد یہ تبدیلی واقع ہوئی؟
ماضی میں، انہوں نے ہم سے سب کچھ چھین لیا اور ہم سانس نہیں لے سکتے تھے۔ ماضی میں ہمارے نوجوانوں کو جیلوں میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھانسی دی گئی اور ہم میں حرکت کرنے کی طاقت نہیں تھی۔ ماضی میں لٹیرے ہمارا سب کچھ لوٹ لیتے تھے اور ہم سانس نہیں لے سکتے تھے۔ اس قوم کے اندر پیدا ہونے والی اس تبدیلی کی کیا وجہ ہے؟ اللہ کے فضل کے سوا کیا تھا؟ سوائے اس کے کہ خداتعالیٰ نے اسلام کی برکت اور قرآن کریم کی برکت سے آپ کو ایک کمزور قوم سے مضبوط قوم، کمزور قوت ارادی سے مضبوط قوت، کمزور ایمان سے مضبوط ایمان میں تبدیل کرنے کے قابل بنایا ہے؟ یہ اللہ کی مہربانی اور اس کی خاص عنایت تھی جس نے اس قوم کے اندر اتنی تبدیلی پید کی ہے۔