اسلامی ممالک کے نام رہبر کبیر انقلاب اسلامی کا کا پیغام
میں نے بارہا اسلامی ریاستوں سے کہا ہے کہ متحد ہو جائیں اور ان غیر ملکیوں اور ان کے ایجنٹوں کے خلاف بھائی بن کر رہیں کہ جو مسلمانوں اور اسلامی ریاستوں میں تفرقہ پیدا کرنا چاہتے ہیں، ہمارے پیارے ممالک کو استعماری غلامی اور ذلت میں مبتلا رکھنا چاہتے ہیں اور ان کے روحانی اور مادی وسائل سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
اسلامی انقلاب ایران کے بانی حضرت امام خمینی رہ اسلامی مملک کے نام ایک پیغام جاری کرتے ہوئے فرمایا کہ میں نے بارہا اسلامی ریاستوں سے کہا ہے کہ متحد ہو جائیں اور ان غیر ملکیوں اور ان کے ایجنٹوں کے خلاف بھائی بن کر رہیں کہ جو مسلمانوں اور اسلامی ریاستوں میں تفرقہ پیدا کرنا چاہتے ہیں، ہمارے پیارے ممالک کو استعماری غلامی اور ذلت میں مبتلا رکھنا چاہتے ہیں اور ان کے روحانی اور مادی وسائل سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
میں نے بارہا حکومتوں کو، خاص طور پر ایرانی حکومت کو اسرائیل اور اس کے خطرناک ایجنٹوں کے خلاف خبردار کیا ہے۔ بدعنوانی کا یہ عنصر جو بڑی طاقتوں کی حمایت سے اسلامی ممالک کے دلوں میں ڈال دیا گیا ہے اور جس کی جڑیں ہر روز اسلامی ممالک کو خطرہ میں ڈالتی ہیں، اسلامی ممالک اور عالم اسلام کی عظیم قوموں کی کوششوں سے اس کا خاتمہ ضروری ہے۔ اسرائیل نے اسلامی ممالک کے خلاف مسلح بغاوت برپا کر رکھی ہے اور اس کا قلع قمع کرنا اسلامی ریاستوں اور اقوام پر فرض ہے۔ اسرائیل کی مدد خواہ ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کی فروخت کے ذریعے ہو یا تیل کی، حرام اور اسلام کے خلاف ہے۔ اسرائیل اور اس کے ایجنٹوں کے ساتھ تعلقات خواہ تجارتی یا سیاسی تعلقات کے ذریعے ہوں حرام اور خلافِ اسلام ہیں۔ مسلمانوں کو اسرائیلی اشیا کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اسلام اور مسلمانوں کی مدد فرمائے۔