یاسر عرفات کو امام خمینی(رہ) کی نصیحت
آیت اللہ شھید محلاتی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ انقلاب کی فتح کے بعد یاسر عرفات امام کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ میں اور کئی اور لوگ امام کے ساتھ تھے۔ اس وقت امام نے عرفات سے کہا: "اگر آپ فلسطینی عوام کو بچانا چاہتے ہیں تو اس کا راستہ سوویت یونین یا امریکہ یا اس دربار سے اس دربار میں جانے کا نہیں ہے۔ خدا پر بھروسہ رکھو اور تلوار اٹھاؤ۔ خدا تمہارا حامی و ناصر ہے اور قومیں تمہاری مدد کریں گی۔" اگر وہ امام کی باتوں پر دھیان دیتے تو اب فلسطینی مختلف عرب ممالک میں بے گھر نہ ہوتے۔