حضرت جعفر بن ابی طالب (علیہ السلام) پر منعقد بین الاقوامی کانفرنس کا وسیع پیمانے پر استقبال

حضرت جعفر بن ابی طالب (علیہ السلام) پر منعقد بین الاقوامی کانفرنس کا وسیع پیمانے پر استقبال

نہج البلاغہ کی تعلیمات کو معاشرتی زندگی کے تمام شعبوں میں عملی شکل دینے کی ضرورت ہے

 حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر ناصر رفیعی نے حضرت جعفر بن ابی طالب (علیہ السلام) پر منعقد ہونی والی کانفرنس کے منتظمین کی ایک نشست میں شرکت کرتے ہوئے ماہ رجب کے فضائل اور امیرالمؤمنین (علیہ السلام) کو کی گئی پیغمبر اسلام (صلی الله علیہ و آلہ و سلم) کی بعض نصیحتوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے اس نشست میں ماہ رجب کے با فضیلت ایام کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ نبی مکرم اسلام (صلی الله علیہ و آلہ و سلم) نے ایک روایت میں امیرالمؤمنین (علیہ السلام) کو چالیس نکات کی نصیحت فرمائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص ان چالیس باتوں پر عمل کرے گا اور انہیں اپنی زندگی میں برقرار رکھے گا، وہ جنت میں داخل ہوگا اور انبیاء علیہم السلام اور صدیقین کے بعد سب سے افضل ہوگا۔

ڈاکٹر رفیعی نے اس روایت کے کچھ نکات بیان کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام (صلی الله علیہ و آلہ و سلم) نے امام علی (علیہ السلام) سے فرمایا کہ کبھی بھی دنیا کو آخرت پر ترجیح مت دینا، کیونکہ دنیا فانی ہے اور آخرت باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی خدمت کرنے میں کنجوسی نہ کریں اور یہ کہ ہمارا باطن اور ظاہر ایک جیسا ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی، اپنے خاندان، قرابت داروں اور جاننے والوں کی تربیت کرنا اور اس چیز پر عمل کرنا جس کا آپ کو یقین ہے، یہ پیغمبر اسلام (صلی الله علیہ و آلہ و سلم) کی دو اور اہم نصیحتیں ہیں۔

مدرسہ عالی تاریخ، سیره و تمدن اسلامی کے سربراہ نے کانفرنس کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مختلف مراکز اور اداروں نے اس کانفرنس کا وسیع استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ان تمام افراد کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس کانفرنس کے انعقاد میں کسی بھی طرح کا کردار ادا کیا۔

اس نشست کے دوران کانفرنس کے علمی اور انتظامی سکریٹری حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالمحمدی اور حجۃ الاسلام والمسلمین اوصیا، نے بھی کانفرنس کے انعقاد کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 

آیت الله یعقوبی


نہج البلاغہ کی تعلیمات کو معاشرتی زندگی کے تمام شعبوں میں عملی شکل دینے کی ضرورت ہے

عراق کے ممتاز عالم دین آیت اللہ یعقوبی نے اپنے درس خارج میں کہا: نہج البلاغہ کے احیاء اور اس کے بابرکت مضامین کو زندگی کے تمام پہلوؤں میں عملی شکل دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: ان شاءاللہ ایک دن نہج البلاغہ کو بھی حوزہ علمیہ کے رسمی دروس میں شامل کیا جائے گا، جیسا کہ قرآن کریم کی تفسیر کو گوشہ نشینی سے نکال کر حوزہ کے بنیادی دروس کا حصہ بنایا گیا۔

آیت اللہ یعقوبی نے قرآن مجید کی آیت ﴿وَقَالَ الرَّسُولُ یَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِی اتَّخَذُوا هَٰذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا﴾ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: نہج البلاغہ کی تعلیمات کو فراموشی کے سپرد نہیں کیا جانا چاہیے لہذا نہج البلاغہ کی تعلیمات کو معاشرتی زندگی کے تمام شعبوں میں عملی شکل دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے امیر المؤمنین علیہ السلام کے اقوال، شخصیت، سیرت اور موقف پر تحقیق کے لیے ایک خصوصی ادارہ قائم کرنے کی تجویز بھی دی۔ اس اقدام کا مقصد شیعہ افراد کو امام علی علیہ السلام کے بارے میں بہتر آگاہی فراہم کرنا اور ان کی شخصیت کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے تاکہ حضرت علی علیہ السلام کے اقوال ان کے لئے ہدایت کا ذریعہ بن سکیں۔

آیت اللہ یعقوبی نے کہا: اقوام متحدہ نے امام علی علیہ السلام کے مالک اشتر کے نام خط کو انسانی حقوق کے قدیم اور قیمتی متون میں شامل کیا ہے۔

ای میل کریں