لبنانی عوام کو رہبر انقلاب کا زبانی پیغام

لبنانی عوام کو رہبر انقلاب کا زبانی پیغام

جناب مجتبیٰ امانی لبنان میں صیہونی حکومت کے پیجر دھماکوں کے دہشت گردانہ اقدام میں زخمی ہو گئے تھے

رہبر انقلاب اسلامی نے لبنان کے جنگ زدہ اور مزاحمت کرنے والے عوام کے نام اپنے اس زبانی پیغام میں کہا ہے کہ ہم آپ سے الگ نہیں ہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں، ہم اور آپ ایک ہی ہیں۔ ہم آپ کے درد، تکلیف اور مصائب میں شریک ہیں اور ہم ایک دوسرے کے ہمدرد اور ہم رنگ ہیں۔ آپ کا درد، ہمارا درد ہے، آپ کی تکلیف ہماری تکلیف ہے اور ہم آپ سے الگ نہیں ہیں۔

آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے یہ زبانی پیغام، ایران کے معروف نوحہ خواں جناب میثم مطیعی کے خط کے جواب میں دیا ہے جو جہادی گروہوں کے بعض کارکنوں کے ساتھ لبنان کے بہادر عوام کے درمیان پہنچے ہیں اور #ایران_ہمدل (ہمدرد ایران) نامی کیمپین کے تحت ایرانی عوام کی امداد کو لبنانی عوام تک پہنچانے کے لیے لبنان کے سفر پر ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اتوار 17 نومبر 2024 کی دوپہر کو اپنی معمول کی ملاقاتوں کے تحت لبنان میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر جناب مجتبیٰ امانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

جناب مجتبیٰ امانی لبنان میں صیہونی حکومت کے پیجر دھماکوں کے دہشت گردانہ اقدام میں زخمی ہو گئے تھے اور ان کی آنکھ اور ہاتھ میں چوٹ آئي تھی۔ انھوں نے اس ملاقات میں اپنی صحت کے سلسلے میں رہبر انقلاب اسلامی کو آگاہ کیا۔

مزاحمتی محاذ کی حالیہ فتوحات اور اپنے اہداف کے حصول میں دشمن کی ناکامی کے ساتھ رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے اس محاذ کی حتمی فتح اور صیہونی حکومت کے شر کے خاتمے کے لیے بعض دعائیں پڑھنے کی رہنمائي کی ایک درخواست کے جواب میں قرآن مجید کے سورۂ فتح، صحیفۂ سجادیہ کی چودھویں دعا اور دعائے توسل پڑھنے کی سفارش کی۔

(یہ لوگ) جو خالی ہاتھ، غاصب صیہونی حکومت اور اس کے  پشتپناہوں یعنی امریکا کی سامراجی قوت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور ان کے مطالبے یعنی حماس کی حکومت سے روگردانی کو پاؤں تلے روند دیا ہے۔ خداوند عالم کا درود و سلام ہو اس عظیم اور ثابت قدم قوم، غزہ کے عوام اور حماس کی حکومت پر جنھوں نے قرآن کی جاوداں آیات کی عملی تفسیر پیش کر دی ہے۔

امام خامنہ ای

7 دسمبر پی2008

ای میل کریں