ایران منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے
ہماری نظر میں غلامی کی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں ہے ہم نے پہلوی دور میں بہت زیادہ مشکلات دیکھی ہیں ان باپ بیٹوں نے ہم پر بہت زیادہ ظلم کئے ہیں شاہ نے ایرانی قوم کو امریکا اور سویت یونین کا غلام بنا رکھا تھا ہمارا ملک میں استقلال نہیں تھا ہماری قوم نے استقلال اور اسلام کے لئے شاہ کے خلاف قیام کیا کیوں کہ ہماری نظر میں غلامی کی کوئی اہمیت نہیں ہے ہم صدر اسلام کی طرح غلامی کے مخالف ہیں جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صدر اسلام سے غلامی اور ظلم کی مخالف کی تھی اسی طرح ہم نے اپنے ہادی اور رہنما حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے ظلم اور غلامی کے خلاف قیام کیا تھا جس میں الحمد للہ ہماری قوم کو کامیابی ملی تھی اور آج بھی اگر کوئی ہمارے ملک کی طرف آنکھ اُٹھا کر دیکھے گا تو ہم سب کا مقابلہ کریں کسی کو بھی اپنی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے یہ ملک ہمارا ہے ہماری قوم کا ہماری قوم نے اس ملک کو بنایا ہے آج کوئی بھی ایک طاقت دوسروں پر حکومت نہیں کر سکتی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے اسلامی تہران میں سویت یونین کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران فرمایا کہ ہماری نظر میں غلامی کی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں ہے ہم نے پہلوی دور میں بہت زیادہ مشکلات دیکھی ہیں ان باپ بیٹوں نے ہم پر بہت زیادہ ظلم کئے ہیں شاہ نے ایرانی قوم کو امریکا اور سویت یونین کا غلام بنا رکھا تھا ہمارا ملک میں استقلال نہیں تھا ہماری قوم نے استقلال اور اسلام کے لئے شاہ کے خلاف قیام کیا کیوں کہ ہماری نظر میں غلامی کی کوئی اہمیت نہیں ہے ہم صدر اسلام کی طرح غلامی کے مخالف ہیں جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صدر اسلام سے غلامی اور ظلم کی مخالف کی تھی اسی طرح ہم نے اپنے ہادی اور رہنما حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے ظلم اور غلامی کے خلاف قیام کیا تھا جس میں الحمد للہ ہماری قوم کو کامیابی ملی تھی اور آج بھی اگر کوئی ہمارے ملک کی طرف آنکھ اُٹھا کر دیکھے گا تو ہم سب کا مقابلہ کریں کسی کو بھی اپنی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے یہ ملک ہمارا ہے ہماری قوم کا ہماری قوم نے اس ملک کو بنایا ہے آج کوئی بھی ایک طاقت دوسروں پر حکومت نہیں کر سکتی۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا لیکن جو اس کے خلاف کوئی کاروائی کرے گا اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا انہوں نے فرمایا کہ ہم تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات بنانا چاہتے ہیں اب یہ ایرانی حکومت پر منحصر ہے کہ وہ کس طرح علاقے میں تمام ممالک کے ساتھ اقتصادی،ثقافتی اور سیاسی تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں یہ ایک اسلامی حکومت ہے جو ہر گز کسی پر ظلم نہیں کرے گی چاہیے کوئی کمزور ہی کیوں نہ ہو اور کسی بھی طاقتور کی آمریت کو قبول نہیں کرے گی۔