اسلام نے خواتین کو عزت دی ہے:امام خمینی (رہ)
آپ تمام خواتین پر درود سلام ہو آپ کی ہمت اور طاقت سے اسلام نے قید سے رہائی پائی ہے آپ نے ایران کے مردوں کے ساتھ ان کے شانہ بشانہ مل کر اسلام کو ایک نئی زندگی دی ہے میں ایران کی تمام خواتین خاص کر قم کی خواتین کا شکر گزار ہوں میری دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کے اس عمل سے راضی ہو آپ نے اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ سڑکوں پر اتر کر ظلم کے خلاف آواز اُٹھائی میں قم اور دوسرے شہروں کی صورتحال کے بارے میں معلومات لیتا تھا قم اور دوسرے شہروں کی خواتین اس تحریک میں آگے آگے تھیں آپ نہ صرف خود سڑکوں پر نکلیں تھیں بلکہ آپ نے مردوں کو بھی ظلم کے خلاف بولنے کی ہمت اور طاقت بخشی تھی آپ نے مردوں کو بہادر بنایا تھا میں ایران قوم کا شکر گزار ہوں اسلام کی آپ پر خاص نظر ہے انہوں نے فرمایا کہ جب جزیرۃ العرب میں اسلام کا ظہور ہوا تھا اس وقت مردوں کے سامنےخواتین کی کوئی حیثیت نہیں تھی لیکن اسلام نے ان کو عزت دی اور انھیں مردوں کے برابر ایک خاص مقام دیا ہے۔
اسلامی تحریک کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد قم میں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ تمام خواتین پر درود سلام ہو آپ کی ہمت اور طاقت سے اسلام نے قید سے رہائی پائی ہے آپ نے ایران کے مردوں کے ساتھ ان کے شانہ بشانہ مل کر اسلام کو ایک نئی زندگی دی ہے میں ایران کی تمام خواتین خاص کر قم کی خواتین کا شکر گزار ہوں میری دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کے اس عمل سے راضی ہو آپ نے اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ سڑکوں پر اتر کر ظلم کے خلاف آواز اُٹھائی میں قم اور دوسرے شہروں کی صورتحال کے بارے میں معلومات لیتا تھا قم اور دوسرے شہروں کی خواتین اس تحریک میں آگے آگے تھیں آپ نہ صرف خود سڑکوں پر نکلیں تھیں بلکہ آپ نے مردوں کو بھی ظلم کے خلاف بولنے کی ہمت اور طاقت بخشی تھی آپ نے مردوں کو بہادر بنایا تھا میں ایران قوم کا شکر گزار ہوں اسلام کی آپ پر خاص نظر ہے انہوں نے فرمایا کہ جب جزیرۃ العرب میں اسلام کا ظہور ہوا تھا اس وقت مردوں کے سامنے خواتین کی کوئی حیثیت نہیں تھی لیکن اسلام نے ان کو عزت دی اور انھیں مردوں کے برابر ایک خاص مقام دیا ہے۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ عورت کو اپنے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق ہے اسلامی جمہوریہ ایران میں عورت کو ووٹ دینے کا حق ہے جس طرح مرد اپنے تقدیر کو بنانے کے لئے ووٹ دے سکتے ہیں اسی طرح خواتین کو بھی ووٹ دینے کا حق حاصل ہے ان پچاس سالوں میں شاہ نے ایران کی خواتین دوران جاہلیت کی طرح رکھا ہوا تھا شاہ نے امریکہ اور اسرائیل کو خوش کرنے کے لئے عورتوں کی عظمت کی توہین کی ہے۔