امام خمینی سے ایک خوبصورت ملاقات
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین حیدر علی جلالی خمینی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ اس زمانے میں جب امام خمینی(رح) کو پہلی بار گرفتار کیا تھا تو میں کوشش کرکے خمین کے علماء سے بات کر کے ہم نے وہاں کے ڈپٹی کمیشنر کے ذریعے میرے لئے امام خمینی(رح) سے ملاقات کا وقت لیا تو ملاقات کے دوران امام خمینی(رح) نے مجھے بتایا کہ رات کے وقت پولیس اہلکار ہمارے گھر پر آئے اور لاتے مارنے لگے میں ان سے کہا کہ آپ سب باہر جائیں میں خود آ رہا ہوں میں نے کپڑے پہنے باہر آگیا مجھے گاڑی کی پچلی سیٹ پر بٹھایا اور مزید چار لوگ گاڑی میں تھے میں نے راستے می ان کے پاوں کانپ رہے ہیں ان سے سوال کیا آپ کیوں کانپ رہے ہیں میں نے ان کے کانپتے ہوے پاوں پر رکھا اور کہا کہ نہ ڈریں میں آپ کے ساتھ ہوں تو بڑی مشکل سے ان کے پاوں کو سکون ملا۔