حضرت فاطمہ زہراء (س) ليلة القدر ہیں

حضرت فاطمہ زہراء (س) ليلة القدر ہیں

حجت الاسلام والمسلمین عباس علی پور نے کہا کہ جن جن کے دل میں حضرت فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کی محبت زرہ برابر بھی ہوگی وہ جنت میں داخل ہوں گے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیه مغربی آذربائجان کے استاد حجت الاسلام والمسلمین عباس علی پور نے ایرانی شہر ارومیہ میں، ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان اپنی کم علمی سے حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا اور آج تک آنحضرت کے بارے میں جو کچھ بیان ہوا ہے وہ ایک قطرہ کی مانند ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السّلام فرماتے ہیں: "إنّ فاطمة هی لیلة القدر ، من عرف فاطمة حقّ معرفتها فقد أدرک لیلة القدر" حضرت زہراء سلام اللہ علیہا شب قدر کا باطن ہیں اور جو بھی آنحضرت کو درک کرے اسے شب قدر درک ہوگی۔

 

حوزہ علمیہ آذربائجان کے استاد نے کہا کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی ایک روایت ہے: مَنْ أَحَبَّ فَاطِمَةَ ابْنَتِی فَهُوَ فِی الْجَنَّةِ مَعِی. جو بھی میری بیٹی فاطمه سلام اللہ علیہا کو دوست رکھے وہ جنت میں میرا ہمنشین ہوگا۔

 

حجت الاسلام والمسلمین عباس علی پور نے کہا کہ جن جن کے دل میں حضرت فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کی محبت زرہ برابر بھی ہوگی وہ جنت میں داخل ہوں گے۔ امام باقر علیہ السّلام اپنی مادر کے بارے میں فرماتے ہیں: حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی اطاعت، تمام مخلوقات پر واجب ہے اور کسی بھی مخلوق کو آنحضرت کے دستورات سے روگردانی کا حق نہیں ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ بندگی کے لحاظ سے پیغمبرِ اِسلام اور علی علیہما السّلام تمام انسانوں کیلئے نمونۂ عمل ہیں، لیکن علی علیہ السّلام حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کو بندگی میں بہترین مددگار قرار دیتے ہیں۔ فاطمه (س) خداوند عالم کی خوشنودی اور غضب کا محور ہیں اور اگر کسی انسان سے آنحضرت راضی ہوں تو اسے خدا بھی راضی ہوتا ہے۔

ای میل کریں