امام خمینی (رح) کی قیادت نہ صرف اپنے ہم عصر رہبروں سے فرق کررہی تھی بلکہ دنیا کے انقلابوں کی تاریخ میں ہونے والے رہبروں سے بھی الگ تھی۔ امام خمینی (رح) کی باتوں کا ایرانیوں کے دلوں میں رسوخ کر جانا آپ کی رہبری کے الگ ہونے کی دلیل ہے۔ جب آپ فرانس میں تھے تو ایک ملت کی رہبری کررہے تھے اور آپ کا پیغام ایرانیوں کی سرنوشت کو معین کررہا تھا۔