ہم لوگ امام خمینی کا بہت احترام کرتے ہیں۔ آپ نے امریکہ کے خلاف ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور ڈٹے رہے اور ایران کو سرمایہ دای نظام سے ہٹ کر ایک جدید سمت دی ہے۔
ہم نے امام خمینی سے یہ سیکھا کہ ہر کمزور ملک قوی عزم و ارادہ سے ظلم و جور کا مقابلہ کرسکتا ہے۔ ہم نے دیکھا کہ ایران جیسے کمزور ملک پر برطانیہ اور امریکہ جب چاہتے تھے زبردستی کرنے لگتے تھے لیکن امام خمینی نے ان دونوں طاقتوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ امام خمینی نے خوف و ہراس کے بغیر روس اور امریکہ کے خلاف آواز بلند کی اور اپنے ملک کی ترقی کا سبب ہوئے۔ امام خمینی نے یہ ثابت کردیا کہ مغرب کچھ نہیں ہے اور اس کی کوئی طاقت نہیں ہی صرف خالی ڈھول ہے۔