نئے دور میں ہم نے ادارے میں ثقافتی، فنی اور سماجی فروغ کے نقطہ نظر کو آگے بڑھایا ہے
اس ادارے میں اب تک سینکڑوں کتابیں اور تصانیف منظر عام پر آچکی ہیں اور ان میں قابل قدر کتابیں موجود ہیں۔ دوسری طرف ان کاموں تک رسائی کی سہولت فراہم کرنا ایک عوامی مطالبہ رہا ہے لیکن اس سلسلے میں غور و خوض کیا گیا اور آخر کار امام کے پوتے نے حکم دیا تانکہ محققین اور عوام آسانی سے ان کاموں تک رسائی حاصل کر سکیں، اس لیے ان لوگوں کے لیے ایک منصوبہ بنایا گیا
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق موسسہ تنظیم ونشر آثار امام خمینی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین جناب ڈاکٹر کمساری نے امام خمینی کے تصانیف کے مجموعے کے نئے سافٹ ویئر ورژن جس میں شہید آیت اللہ سید مصطفی خمینی کی تصانیف اور تبیان کے مجموعے کو شامل کیا گیا کی نقاب کشائی کی تقریب میں جو کہ بروز پیر 8 جون کو دوپہر حسینیہ جماران میں منعقد ہوئی کہا اس ادارے میں اب تک سینکڑوں کتابیں اور تصانیف منظر عام پر آچکی ہیں اور ان میں قابل قدر کتابیں موجود ہیں۔ دوسری طرف ان کاموں تک رسائی کی سہولت فراہم کرنا ایک عوامی مطالبہ رہا ہے لیکن اس سلسلے میں غور و خوض کیا گیا اور آخر کار امام کے پوتے نے حکم دیا تانکہ محققین اور عوام آسانی سے ان کاموں تک رسائی حاصل کر سکیں، اس لیے ان لوگوں کے لیے ایک منصوبہ بنایا گیا
انہوں نے دیگر اداروں کے ساتھ رابطے کی حکمت عملی پر زور دیا اور کہا: ہم نے اس حکمت عملی کو ادارے کے پانچ سالہ منصوبے میں شامل کیا ہے اور اب تک مختلف تنظیموں اور اداروں کے ساتھ مشترکہ سرگرمیوں کے لئے متدد معاہدوں پر دستخط ہو چکے ہیں
امام خمینی (رح) کے کاموں کے مجموعے کے نئے سافٹ ویئر ورژن کی نقاب کشائی کا ذکر کرتے ہوئےکمساری نے کہا:آج اس نقاب کشائی کے ساتھ، ہم نے اس کی رونمائی کا مشاہدہ کیا ہے۔ اس حکمت عملی کا ایک پہلو امام کے کاموں تک عوام کی رسائی کو آسان بنانا ہے۔
کمساری نے کہا: نئے ایڈیشن میں شہید آیت اللہ سید مصطفی خمینی کے کاموں کو شامل کیا گیا ہے اور اب سے ویب کے ذریعے اس شہید کے کاموں تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا: نئے دور میں ہم نے امام خمینی (رح) کے کاموں کی تدوین اور اشاعت کے ادارے میں ثقافتی، فنی اور سماجی فروغ کے نقطہ نظر کو آگے بڑھایا ہے، لیکن تحقیقی سرگرمیوں میں کسی بھی طرح کمی نہیں آئی ہے بلکہ اضافہ ہوا ہے