امام خمینی کی برسی کے لئے منصوبہ بندی وقت کی ضرورت ہے:ڈاکٹر علی کمساری
موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین علی کمساری نے امام خمینی (رہ) کی 34ویں برسی کی مناسبت سے خصوصی ثقافتی کونسل کے اجلاس میں کہا۔ ہم جن حالات میں ہیں اور موجودہ وقت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کرتے ہوئے امام کی یاد کو زیادہ شاندار طریقے سے منعقد کرنے کی واضح ضرورت ہے اور اس کی وضاحت کے حوالے سے رہبر معظم کے حالیہ بیانات کے مطابق، امام کے افکار کی وضاحت اور اس کی ترویج، زیادہ سنگین ضرورت بن گئی ہے۔
ڈاکٹر علی کمساری یاد دہانی کرائی: گزشتہ سال کے آخری چند مہینوں میں ہم نے جن حالات کا تجربہ کیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انقلاب کے دشمن عوام کے عقیدوں میں دراندازی کرنے کے کسی بھی راستے سے غفلت نہیں برتتے ہیں۔ وہ ہر خامی کو امید کی کھڑکی کے طور پر دیکھتے ہیں اور لوگوں کے عقائد کو تباہ کرنے کے لیے چھوٹی سی چھوٹی خامیوں کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فطری طور پر امام خمینی(رہ) اس نظام کی بنیاد ہیں اور اس نظام کے دشمنوں کا ہدف بھی سب سے زیادہ امام خمینی (رہ) کی شخصیت ہے کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ اگر ہم اس بنیاد کو کمزور کر دیں گے تو اپنے اہداف کو آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر علی کمساری نے رہبر معظم کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امام کی شہادت کی انگلی آج بھی ہمیں راستہ دیکھا رہے ہیں اور ہم جتنا بھی ان کے بتائے ہوئے راستے پر عمل کریں گے اتنا ہی ان سے مستفیذ ہوں گے. لیکن بدقسمتی سے نئی نسل امام سے آشنا نہیں ہے جو کہ متولی اداروں کی ناکامی کی وجہ بھی ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ موجودہ حالات میں ثقافتی تعامل کی رفتار پہلے کے مقابلے میں بالکل بھی نہیں ہے۔
بہرصورت، ان کی وجہ سے ہمارے ملک کی نوجوان نسل جو ہمارے معاشرے کا 50% سے زیادہ ہے، امام کے بارے میں محدود معلومات رکھتے ہیں ، اور بعض اوقات امام کی فکر کی جو تصویر پیش کی جاتی ہے، وہ ایک ایسی تصویر پیش کی جاتی ہے جس کہ وجہ سے ہمارے نوجوانوں کو امام خمینی(رہ) کی شخصیت کی صحیح معلومات نہیں ہیں ۔