نوروز میں عیدی دیتے تھے
حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین رحیمیان جو کہ امام کے دفتر کے ایک رکن تھے لکھتے ہیں ہم نوروز کے دن امام کے کمرے میں داخل ہوئے امام پچھلے دنوں کی نسبت صبح نو بجے کے قریب مسکراتے ہوئے اور نئے کپڑوں کے ساتھ اندر داخل ہوئے اور وہاں موجود لوگوں کو مبارکباد دی، ڈاکٹروں کے ساتھ ہم پانچ افراد تھے۔ پھر انہوں نے خود کچھ سکے اپنے ہاتھ کی ہتھیلی پر رکھے وہاں پر موجود افراد نے انہی سکوں میں کچھ سکے عیدی کے طور پر اُٹھائے اور تقریبا ہر سال نوروز پر امام کا یہی طریقہ کار تھا