کیا میں اس منبر پر بیٹھوں؟

کیا میں اس منبر پر بیٹھوں؟

حضرت امام خمینی (رح) قم میں زمین پر بیٹھ کر درس دیا کرتے تھے

کیا میں اس منبر پر بیٹھوں؟

راوی: آیت الله خامنہ ای


حضرت امام خمینی (رح) قم میں زمین پر بیٹھ کر درس دیا کرتے تھے لیکن کچھ دنوں بعد جب طلاب کی بھیڑ ہوگئی اور ان کا اصرار بڑھا کہ منبر پر درس دیجئے۔ میرا خیال ہے کہ آپ نے طلاب کی یہ بات آیت الله العظمی بروجردی کی رحلت کے بعد قبول کی کیونکہ جب تک آقائے بروجردی زندہ تھے آپ منبر پر درس نہیں دیتے تھے۔ جب پہلے دن آپ منبر پر بیٹھے تو میں بھی امام کے اس درس میں تھا۔ امام نے اس دن صرف نصیحت کی۔ آپ نے بسم الله کے بعد جو بات کہی اس طرح ہے: مرحوم نائینی جب پہلے دن منبر پر درس کے لئے گئے تو گریہ کیا اور کہا: یہ وہی منبر جس پر شیخ انصاری بیٹھتے تھے، اب کیا اس منبر پر میں بیٹھوں؛ یہیں سے طلاب کو نصیحت کرنی شروع کہ آپ لوگ بھی سمجھئے کہ آپ کیا کام کررہے ہیں۔

ای میل کریں