خدایا لوگوں کے سامنے رسوا نہ کر
راوی: آیت الله امامی کاشانی
حضرت امام خمینی(رح) اپنے درس اخلاق میں کبھی کبھی دعا "الهی لا تفضحنی یوم القیامة علی رؤس الاشهاد" کا جملہ پڑھتے تھے جس کا مطلب یہ ہے کہ: "خدایا! مجھے قیامت کے دن لوگوں کے سامنے رسوا نہ کرنا" کو اس سوز و گداز سے پڑھتے تھے کہ ہمارے دلوں پر بھی اثر ہوتا تھا۔