ایک دن کا درس اور ایک ہفتہ اثر
راوی: آیت الله موسوی اردبیلی
امام خمینی (رح) کے دن عصر کے وقت مدرسہ فیضیہ میں درس اخلاق دیتے تھے کہ تقریبا 200/ یا 300/ افراد شریک ہوتے تھے اور میں بھی اس میں پابندی کے ساتھ شرکت کرتا تھا کیونکہ جب امام کے درس اخلاق میں ایک دن جاتا تھا تو ایک ہفتہ تک اس کا اثر محسوس کرتا رہتا تھا اور آپ کی باتیں ہم طلاب کے لئے کافی موثر ہوتی تھیں۔