امام خمینی (رہ) کا انقلاب امام مہدی عج کے انقلاب کا مقدمہ ہے:ڈاکٹر رضا شاکری
امام خمینی رہ خالق فجر تھے قرآن کریم میں بھی پرور دگار نے فجر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سورہ فجر میں اس کی قسم کھائی ہے فجر ایک نور ہے تاریکی میں پنہاں تھا اور صبح امید بن کر طلوع ہوتا ہے دنیا میں چھائی ہوئی تاریکی کو نور میں تبدیل کر دیتا ہے یہ فجر انسان کی زندگی میں نور لایا ہے اور انسانوں کو ظلمت سے نکال کر نور کی طرف گامزن کر رہا ہے خدا وند متعال نے اس سورہ میں بہت ساری قسمیں کھائی لیکن ارشاد ہوتا ہے کیا انسان کہ لئے یہی کافی نہیں کہ اس کو نور کے ذریعے اندھیرے سے نکال کر ہم نے ایک امید بخشی ہے فجر کا مطلب ظلم کے خلاف بولنا ہے فجر کا مطلب ظالم کے خلاف قیام کرنا ہے فجر کا مطلب ظالموں کو سر نگوں کرنا ہے۔
امام خمینی پورٹل کی اردو ویب سایٹ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی 44 ویں سالگرہ کی مناسبت سے دہلی ایرانی کلچر ہاوس میں ایک اہم تقریب منعقد ہوئی جس میں ایرانی سفیر ایرج الہی اور جامعہ المصطفی العالمیہ کے نمائندے حجۃالاسلام والمسین جناب رضا شاکری صاحب نے بھی شرکت کی اس موقع پر شاکری صاحب نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رہ خالق فجر تھے قرآن کریم میں بھی پرور دگار نے فجر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سورہ فجر میں اس کی قسم کھائی ہے فجر ایک نور ہے تاریکی میں پنہاں تھا اور صبح امید بن کر طلوع ہوتا ہے دنیا میں چھائی ہوئی تاریکی کو نور میں تبدیل کر دیتا ہے یہ فجر انسان کی زندگی میں نور لایا ہے اور انسانوں کو ظلمت سے نکال کر نور کی طرف گامزن کر رہا ہے خدا وند متعال نے اس سورہ میں بہت ساری قسمیں کھائی لیکن ارشاد ہوتا ہے کیا انسان کہ لئے یہی کافی نہیں کہ اس کو نور کے ذریعے اندھیرے سے نکال کر ہم نے ایک امید بخشی ہے فجر کا مطلب ظلم کے خلاف بولنا ہے فجر کا مطلب ظالم کے خلاف قیام کرنا ہے فجر کا مطلب ظالموں کو سر نگوں کرنا ہے۔
اخلاق کے استاد نے امام خمینی (رہ) کی شخصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ امام خمینی ایک فقیہ تھے ایک فلاسفر تھے ایک بہترین عارف تھے وہ انسان کامل تھے جنہوں نے ایک عظیم کارنامہ انجام دیا ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی کا یہ انقلاب، انقلاب مہدی عج کا مقدمہ ہے اور انشاء اللہ امام خمینی کے جانشین امام خامنہ ای اس پرچم کو امام زمانہ کے ہاتھوں میں سونپیں گے۔
ڈاکٹر رضا شاکری نے ایران نے حالیہ حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کے دشمنوں نے سوشل میڈیا اور مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے ایران کے چہرے کو مخدوش کرنے کی ناکام کوشش کی لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے امام خمینی رہ نے ولی فقیہ ہونے کی حیثیت سے عورت کی منزلت کی بیان کر دیا تھا جب کہ مغرب نے اسی عورت کو تجارت کا ذریعہ بنایا ہوا تھا لیکن امام خمینی نے ہمیشہ اس بات کی تاکید کی ہے ایک سماج کو عورت ہی بنا سکتی ہے کسی بھی معاشرے کی ترقی میں مرد سے زیادہ عورت کا کردار ہے عورت کے دامن سے ہی مرد کو معراج ملتی ہے اور آج بھی ایران میں خواتین کو عزت دی جاتی ہے جب کہ ایران کے خلاف سازشیں کرنے والے خود خواتین کے حقوق کو پائمال کر رہے ہیں۔