امام خمینی

محمد رضا نے اغیار کے اشاروں پر ایرانی عوام کا قتل عام کیا ہے:امام خمینی(رہ)

محمد رضا نے اغیار کے اشاروں پر ایرانی عوام کا قتل عام کیا ہے:امام خمینی(رہ)

تہران اور دوسرے شہروں میں ایک بار پھر قتل و غارت گری شروع کر دی، ایک بار پھر محمد رضا کے غلاموں نے قوانین کو تار تار کرتے ہوئے بت بس لوگوں کا قتل عام کیا اس غیر ملکی ایجنٹ نے ایسے لوگوں کا قتل عام کیا ہے جو اپنی آزادی کے لئے جد و جہد کر رہے ہیں جو کہ ان کا حق ہے لیکن محمد رضا نے ان نہتے لوگوں پر گولیاں چلا کر ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کی ہے کل تک رضا شاہ اغیار کے اشاروں پر اس قوم پر ہر طرح کے ظلم کر رہا تھا اور آج اس کے نوکر اسی کی پیروی کرتے ہوئے اس قوم پر ظلم کر رہے ہیں لیکن میں اپنی قوم سے عرض کرنا چاہتا ہوں کہ مجھے اس حکومت کے وعدوں پر کوئی بھروسہ نہیں ہے یہ ایک مرتبہ پھر اپنے جھوٹے وعدوں سے گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) 9 بہمن 1357 ہجری شمسی کو پیرس کے شہر نوفل لوشاتو سے قوم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور دوسرے شہروں میں ایک بار پھر قتل و غارت گری شروع کر دی، ایک بار پھر محمد رضا کے غلاموں نے قوانین کو تار تار کرتے ہوئے بت بس لوگوں کا قتل عام کیا اس غیر ملکی ایجنٹ نے ایسے لوگوں کا قتل عام کیا ہے جو اپنی آزادی کے لئے جد و جہد کر رہے ہیں جو کہ ان کا حق ہے لیکن محمد رضا نے ان نہتے لوگوں پر گولیاں چلا کر ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کی ہے کل تک رضا شاہ اغیار کے اشاروں پر اس قوم پر ہر طرح کے ظلم کر رہا تھا اور آج اس کے نوکر اسی کی پیروی کرتے ہوئے اس قوم پر ظلم کر رہے ہیں لیکن میں اپنی قوم سے عرض کرنا چاہتا ہوں کہ مجھے اس حکومت کے وعدوں پر کوئی بھروسہ نہیں ہے یہ ایک مرتبہ پھر اپنے جھوٹے وعدوں سے گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں کہا میں وزارتوں کے ملازمین سے کہتا ہوں کہ وہ قوم کے حقوق غصب کرنے والوں کی اطاعت نہ کریں ان باغیوں کی مدد کرنا اور ان کی اطاعت کرنا حرام اور شریعت اور عقل کے خلاف ہے میں تہہ دل سے ایرانی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اتنی مشکلات اور مصائب کو برداشت کیا اور اللہ تعالی سے ان کی صحت کے لیے دعا گو ہوں۔

ای میل کریں