غریبوں اور مستضعفین سے ہمدردی
محمد حسن رجبی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ گرفتاری کے بعد امام خمینی (رح) زیر نظر تھے لیکن ان ساری سختیوں کے با وجود بھی وہ مستضعفین اور غریبوں سے غافل نہیں ہوئے تھے لھذا انہوں نے سخت سردی کے دوران اپنے بیٹے مصطفی صاحب کو ایک خط لکھا تھا کہ مال امام میں سے کچھ حصہ علاقے کے غریبوں پر خرچ کریں اور انھیں زندگی کے وسائل تھیا کرنے میں مدد کریں اور انہوں نے علاقے کے لوگوں سے بھی درخواست کی وہ اس کم میں ان کی مدد کریں۔