انسان خود کو ایک دوسری دنیا میں دیکھتا تھا

انسان خود کو ایک دوسری دنیا میں دیکھتا تھا

امام خمینی (رح) اس زمانہ میں حوزہ علمیہ قم میں ایک معلم، مرشد اور روحانی رہنما کے عنوان سے کردار ادا کررہے تھے

انسان خود کو ایک دوسری دنیا میں دیکھتا تھا

راوی: حجت الاسلام و المسلمین ہاشمی رفسنجانی


امام خمینی (رح) اس زمانہ میں حوزہ علمیہ قم میں ایک معلم، مرشد اور روحانی رہنما کے عنوان سے کردار ادا کر رہے تھے۔ میں نے دوستوں سے سنا ہے کہ امام ہفتہ میں ایک دن درس اخلاق کہتے تھے۔ اس درس نے روحانیت کے ستون کو مضبوط کیا۔ مرحوم شہید مطہری خصوصی جلسہ میں کہتے تھے کہ امام کا درس اخلاق بہت موثر ہوتا تھا اور حوزہ کے رائج درس اخلاق سے الگ ہوتا تھا۔ آپ مطالب کو کھل کر بیان کرتے تھے اور اخلاقی مسائل کا تجزیہ کرتے تھے اور عرفان کو اخلاق سے مربوط کرتے تھے اور درس دیتے وقت انسانوں کو بلندی پر پہونچا دیتے تھے اور درس کے وقت یہ عالم ہوتا تھا کہ انسان خود کو کسی دوسری دنیا میں محسوس کرنے لگتا تھا۔

آقائے مطہری کہتے ہیں کہ بالکل ایسا ہی تھا اگر کسی ہفتہ میں درس دیر سے شروع ہوتا تھا تو ہم لوگ ایک نشر کے عادی انسان کی طرح بے چین ہونے لگے تھے اور اپنے اندر کمی محسوس کرنے لگتے تھے۔

ای میل کریں