میرے احباب خاموش رہیں
راوی: حجت الاسلام و المسلمین عبدالعلی قرہی
جب آیت الله حکیم کا کاظمین میں انتقال ہوگیا اور ابھی نجف جنازہ نہیں آیا تھا کہ امام کے خادم نے آکر مجھ سے کہا: آقا نے بلایا ہے۔ جب میں صبح سویرے امام کی خدمت میں پہونچا تو آپ گھر کی دالان میں آکر بولے: میرے احباب سے کہہ دو کہ کوئی گفتگو نہ کریں۔ مطلب یہ تھا کہ جو لوگ امام کی مرجعیت کے خواہاں تھے اور امام کو بہت چاہتے تھے وہ امام کی مرجعیت کے لئے کچھ نہ بولیں، نہ کریں۔