حضرت زہرا(س) کی ذات پر خاندان وحی افتخار کرتاہے
آج کا دن عورتوں سے مخصوص ہے اور یہ دن ایک ایسی عورت سے مخصوص ہے جو فخر کائنات ہے یہ دن اس خاتون سے مخصوص ہے جس کی بیٹی نے ظالم اور جابر حکام کے سامنے کھڑے ہو کر تاریخی خطبہ دیا تھا اگر کسی دن کو عورتوں سے مخصوص ہونا تھا تو وہ دن حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی ولادت کے دن سے بہتر کوئی دن نہیں تھا کیوں کہ یہ ایسی خاتون ہیں جن پر خاندان وحی افتخار کرتا ہے یہ دن عورتوں کی کامیابی کا دن ہے اس دن پوری دنیا کی عورتوں کے لیے نمونہ عمل بننے والی خاتون نے اس دنیا کو اپنے نور سے منور کیا تھا اسلام کی نظر میں عورت کا ایک خاص مقام اور رتبہ ہے عورت مرد کو معراج تک پہنچاتی ہے عورت کی آغوش بہترین پرورشگاہ ہے جہاں سے مرد و خواتین تربیت پاتے ہیں اور یہ دن کائنات کے لیئے ایک مبارک دن ہے اس دن ایک ایسی خاتون پیدا ہوئی ہیں جو نہ صرف عورتوں کے لئے بلکہ انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہیں لھذا تاریخ اسلام میں یہ ایک بڑا دن ہے اور خاص کر خواتین کے لیئے یہ ایک اہم دن ہے۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے حضرت زہرا کی یوم ولادت کی مناسبت اپنے ایک خطاب میں اس دن کی اہمیت اور عظمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ آج کا دن عورتوں سے مخصوص ہے اور یہ دن ایک ایسی عورت سے مخصوص ہے جو فخر کائنات ہے یہ دن اس خاتون سے مخصوص ہے جس کی بیٹی نے ظالم اور جابر حکام کے سامنے کھڑے ہو کر تاریخی خطبہ دیا تھا اگر کسی دن کو عورتوں سے مخصوص ہونا تھا تو وہ دن حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی ولادت کے دن سے بہتر کوئی دن نہیں تھا کیوں کہ یہ ایسی خاتون ہیں جن پر خاندان وحی افتخار کرتا ہے یہ دن عورتوں کی کامیابی کا دن ہے اس دن پوری دنیا کی عورتوں کے لیے نمونہ عمل بننے والی خاتون نے اس دنیا کو اپنے نور سے منور کیا تھا اسلام کی نظر میں عورت کا ایک خاص مقام اور رتبہ ہے عورت مرد کو معراج تک پہنچاتی ہے عورت کی آغوش بہترین پرورشگاہ ہے جہاں سے مرد و خواتین تربیت پاتے ہیں اور یہ دن کائنات کے لیئے ایک مبارک دن ہے اس دن ایک ایسی خاتون پیدا ہوئی ہیں جو نہ صرف عورتوں کے لئے بلکہ انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہیں لھذا تاریخ اسلام میں یہ ایک بڑا دن ہے اور خاص کر خواتین کے لیئے یہ ایک اہم دن ہے۔
اسلامی تحریک کے رہنما نے حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کی شخصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ انسانیت کے تمام پہلوں حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی شخصیت میں نمایاں ہیں انہوں نے کہا کہ حضرت زہراء سلام اللہ علیھا انسانیت کے لئے معلمہ تھیں جنہوں نے اپنی پورزندگی اپنے کردار سے لوگوں کی رہنمائی اور ہدایت کی۔