حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا معصومین علیہم السلام کی نظر میں
انتخاب و ترجمہ: مولانا سید علی ہاشم عابدی
(1) حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا
فمن عرف فاطمہ حق معرفتھا فقد ادرک لیلۃ القدر
جسے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی حقیقی معرفت ہو گئی اس نے شب قدر کا ادراک کر لیا ۔
(بحار الانوار، جلد ۴۳، صفحہ ۶۵)
(2) حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا
من احب فاطمہ ابنتی فھو فی الجنۃ معی و من ابغضھا فھو فی النار
جو میری بیٹی فاطمہؑ سے محبت کرے گا وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا اور جو ان سے دشمنی کرے گا اس کا ٹھکانہ جہنم ہو گا۔
(بحارالانوار، ج 27، ص 116)
(3) حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا
ولقد کانت (علیھاالسلام) مفروضۃ الطاعۃ علی جمیع من خلق اللہ من الجن و الانس و الطیر و الوحش والانبیاء و الملائکۃ
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی اطاعت تمام مخلوقات خدا پر واجب ہے چاہے وہ جنات ہوں ، انسان ہوں، پرندہ ہوں، وحشی جانور ہوں، انبیاء ہوں یا ملائکہ ہوں۔
(دلائل الامامہ، ص 28)
(4) حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا
یا علی انفذ لما امرتک بہ فاطمہ فقد امرتھا باشیاء امر بھا جبرئیل علیہ السلام
ائے علیؑ! جو فاطمہ ؑ حکم دیں اسے انجام دیں کیوں کہ میں نے انکو وہی حکم دیا ہے جو جبرئیل نے مجھے حکم دیا ہے۔
(بحارالانوار، ج 22، ص 484)
(5) حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا
ان فاطمۃ خلقت حوریۃ فی صورۃ انسیۃ
بے شک فاطمہؑ حوریہ ہیں جو انسانی شکل میں پیدا ہوئی ہیں۔
(بحارالانوار، ج 78، ص 112)
(6) حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا
انی سمیت ابنتی فاطمۃ لان اللہ عز وجل فطمھا و فطم من احبھا من النار
میں نے اپنی بیٹی کا نام فاطمہ اس لئے رکھا کیوں کہ اللہ تعالی فاطمہؑ اور انکے چاہنے والوں کو جہنم کی آگ سے محفوظ رکھے گا۔
(عیون اخبار الرضا علیه السلام، ج 2، ص 46)
(7) حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام نے فرمایا[
لایدخل الفقر بیتا فیہ اسم محمد او احمد او علی او الحسن او الحسین او جعفر او طالب او عبداللہ او فاطمۃ من النساء
اس گھر میں فقر و تنگدستی نہیں آ سکتی جس میں محمدیا احمد یا علی یا حسن یا حسین یا جعفر یا طالب یا عبداللہ یا خواتین میں فاطمہ نام ہو۔
(کافی ج 6، ص 19)
(8) حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام اس شخص سے فرمایا جس نے اپنی بیٹی کا نام فاطمہ رکھا تھا۔
اذا سمیتھا فاطمۃ فلا تسبھا و لا تلعنھا ولا تضربھا
اب جب کہ تم نے اس کا نام فاطمہ رکھ دیا ہے تو اسے گالی نہ دینا، لعنت نہ کرنا اور نہ ہی مارنا۔
(کافی ج 6، ص 48)
(9) حضرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف نے فرمایا
و فی ابنۃ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ لی اسوۃ حسنۃ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بیٹی میرے لئے بہترین نمونہ عمل ہیں۔
(بحارالانوار ج 53، ص 180)
(10) رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت امیرالمومنین علیہ السلام سے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے سلسلہ میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا
نعم العون فی طاعۃ اللہ
(حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو) اطاعت خدا میں بہترین مددگار ہیں۔
(بحارالانوار ج 43، ص 117)
(11) حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا
فاطمۃ اعز البریۃ علی
لوگوں میں سب سے عزیز فاطمہ سلام اللہ علیہا ہیں۔
(الامالی، مفید، ص 259)
(12) حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا
ان فاطمۃ بضعۃ منی و ھی نور عینی و ثمرۃ فوادی
بے شک فاطمہ (سلام اللہ علیہا) میرا ٹکڑا ، آنکھوں کا نور اور میوہ دل ہیں۔
(الامالی، شیخ صدوق، 486)
(13) حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا
ان اللہ لیغضب لغضب فاطمۃ و یرضی لرضاھا
بے شک اللہ فاطمہ (سلام اللہ علیہا ) کے غضب سے غضب ناک ہوتا ہے اور انکی رضا سے راضی ہوتا ہے۔
(الامالی، شیخ مفید، ص 94)
(14) حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا يا
فاطمة! لو ان كل نبي بعثه الله وكل ملك قربه شفعوا في كل مبغض لك غاصب لك ما اخرجه الله من النار ابدا
ائے فاطمہ ؑ! تم سے دشمنی رکھنے والے اور تمہارے حق کو غصب کرنے والے کی اگر وہ تمام انبیاء جنکو اللہ نے مبعوث کیاہے اور ملائکہ مقرب شفاعت کریں تب بھی اللہ اسے آتش جہنم سے نجات نہیں دے گا۔
(بحارالانوار، ج 76، ص 354)
(15) حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا
فَاطِمَةُ کَوْکَبٌ دُرِّیٌ بَیْنَ نِسَاءِ أَهْلِ الدُّنْیَا
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا دنیا کی خواتین میں کوکب دری ہیں۔
(کافی، ج 1، ص 195)
(16) حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا
فاطمه سیده نساء العالمین من الاولین والاخرین
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اولین سے آخرین تک پوری دنیا کی خواتین کی سردار ہیں۔
(معانی الاخبار ص 107)
(17) حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا «
ما عبدالله بشیء من التحمید افضل من تسبیح فاطمه
اللہ کی حمد کے سلسلہ میں تسبیح فاطمہؑ سے افضل کوئی عبادت نہیں ہوئی۔
(کافی- ج 3- ص 343)
(18) حضرت امام علی رضا علیہ السلام نے فرمایا
اول من جعل له النعش فاطمه ابنه رسول الله، صلوات الله علیها وعلی ابیها وبعلها وبنیها
سب سے پہلے جس کے جنازہ کے لئے تابوت بنا وہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ہیں ۔ اللہ کا درود و سلام ہو آپؑ پر، آپ کے والد، شوہر اور اولاد پر۔
(بحارالانوار، ج 78، ص 259)
(19) حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا
ملعون ملعون من یظلم بعدی فاطمه ابنتی ویغصبها حقها ویقتلها
وہ ملعون ہے ملعون ہے جو میرے بعد میری بیٹی فاطمہؑ پر ظلم کرے، ان کے حق کو غصب کرے اور انکو قتل کرے۔
(بحارالانوار، ج 73، ص 354)
(۲۰) حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا
من زار فاطمه فکانما زارنی
جس نے فاطمہ( سلام اللہ علیہا ) کی زیارت کی اس نے گویا میری زیارت کی۔
(بحارالانوار، ج 43، ص 58 .)
(۲۱) حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا
من صلی اربع رکعات فقرا فی کل رکعه بخمسین مره «قل هو الله احد» کانت صلوه فاطمه علیهاالسلام
جو کوئی چار رکعت نماز (دو دو رکعت ) پڑھے ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد پچاس بار سورہ ’’قل ھو اللہ احد‘‘پڑھے تو یہی نماز فاطمہؑ ہے۔
(من لایحضره الفقیه، ج 1، ص 564 .)
(۲۲) حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا
یا فاطمه … انت منی وانا منک
ائے فاطمہؑ! تم مجھ سے ہو اور میں تم سے ہوں۔
(بیت الاحزان، ص 19؛ بحارالانوار، ج 43، ص 32)
(۲۳) حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا
فداک ابوک یا فاطمه
ائے فاطمہؑ! تمہارا باپ تم پر قربان ہو جائے۔
( بحارالانوار، ج 22، ص 490)
(۲۴) حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا
ففاطمه حوراء انسیه وکلما اشتقت الی رائحه الجنه شممت رائحه ابنتی فاطمه علیها السلام
فاطمہ (سلام اللہ علیہا ) انسانی شکل میں حور ہیںاور جب بھی میں جنت کی خوشبو کا مشتاق ہوتا ہوں تو اپنی بیٹی فاطمہ( سلام اللہ علیہا )کو سونگھتا ہوں۔
(التوحید، شیخ صدوق، ص 117 .)
(۲۵) حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام نے فرمایا
انا زوج البتول سیده نساء العالمین
میں عالمین کی عورتوں کی سردار جناب بتول( علیہاالسلام) کا شوہر ہوں۔
(معانی الاخبار، ص 58 .)