حضرت زھرا س کی شخصیت امام خمینی کی نظر میں
حضرت زہرا سلام اللہ علیھا صرف خواتین کے لئے نہیں بلکہ مردوں کے لئے بھی نمونہ عمل ہیں جناب فاطمہ س بشریت کے لئے ہر اعتبار سے نمونہ عمل ہیں جناب زہرا سلام اللہ علیھا نے سیاست میں آنے والے افراد کے لئے سیاست کا اہم نمونہ پیش کیا ہے انہوں نے بتا دیا کہ سیاست مظلوم کی حمایت اور حق کا دفاع کرنے کا نام ہے امام خمینی رہ فرماتے ہیں کہ وہ تمام جہتیں جو عورت کے لیے تصور کی جاتی ہیں اور ایک انسان کے لیے تصور کی جاتی ہیں وہ فاطمہ زہرا (س) میں پائی جاتی ہیں ۔ وہ کوئی عام عورت نہیں تھی۔ ایک روحانی عورت، ایک ملکوتی خاتون تھِیں، وہ کوئی عام عورت نہیں تھیں بلکہ ایک ملکوتی مخلوق تھیں جو انسانی شکل میں ظاہر ہوئِی تھیں وہ ایک ایسی خاتون تھیں جن میں انبیاء علیھم السلام کی صفات پائِی جاتی تھیں۔
امام خمینی پورٹل کی اردو ویب سایٹ کی رپورٹ کے مطابق موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی کے بین الاقوامی شعبہ کی اردو بخش کی جانب سے حضرت زہرا سلام اللہ کی شہادت کی مناسبت سے امام خمینی کی نظر میں حضرت زھرا س کی شخصیت کے عنوان سے ایک ویبنار منعقد ہوا جس میں حجہ الاسلام والسلمین مولانا سید اطہر حسین جعفری نے نظامت کے فرائض انجام دئے مولانا اطہر حسین جعفری نے حضرت فاطمہ س کی شہادت کی مناسبت تسلیت عرض کرتے ہوئے کہا حضرت زہرا سلام اللہ علیھا صرف خواتین کے لئے نہیں بلکہ مردوں کے لئے بھی نمونہ عمل ہیں جناب فاطمہ س بشریت کے لئے ہر اعتبار سے نمونہ عمل ہیں جناب زہرا سلام اللہ علیھا نے سیاست میں آنے والے افراد کے لئے سیاست کا اہم نمونہ پیش کیا ہے انہوں نے بتا دیا کہ سیاست مظلوم کی حمایت اور حق کا دفاع کرنے کا نام ہے انہوں نے کہ امام خمینی رہ فرماتے ہیں کہ وہ تمام جہتیں جو عورت کے لیے تصور کی جاتی ہیں اور ایک انسان کے لیے تصور کی جاتی ہیں وہ فاطمہ زہرا (س) میں پائی جاتی ہیں ۔ وہ کوئی عام عورت نہیں تھی۔ ایک روحانی عورت، ایک ملکوتی خاتون تھِیں، وہ کوئی عام عورت نہیں تھیں بلکہ ایک ملکوتی مخلوق تھیں جو انسانی شکل میں ظاہر ہوئِی تھیں وہ ایک ایسی خاتون تھیں جن میں انبیاء علیھم السلام کی صفات پائِی جاتی تھیں۔
ویبنار کے دوسرے مقرر حجہ الاسلام والمسلمین جناب محمد روح اللہ جعفری صاحب نے موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کے اندر تمام خصوصیات پائی جاتی ہیں اور عصر حاضر میں خواتین ہر اعتبار سے ان کو اپنے لئے نمونہ عمل قرار دے سکتی ہیں ان کا کہنا تھی کہ اگر خواتین اولاد کی بہترین تربیت کرنا چاہتی ہیں تو جناب فاطمہ س کو اپنے لئے نمونہ عمل قرار کردیں کہ کس طرح انہوں نے اپنی اولاد کی تربیت جو دین الہی کی بقا کا سبب بنے و بچپن سے ہی حسنین کو اس کام کے لئے تیار کر رہی تھِیں۔
انہوں نے امام خمینی رہ کے بہترین قول کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ امام خمینی فرماتے ہیں کہ آج جو دنیا حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کی شخصیت کو نہیں پہنچاتی اس کی وجہ دشمنوں کی سازشیں ہیں دشمن کے پروپگنڈوں کی وجہ سے جناب زہرا سلام اللہ علیھا کی شخصیت کی معرفت حاصل نہیں ہو سکی ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی رہ ہمیشہ اس بات کی تاکید کرتے تھے کہ امیر المومنین علیہ اسلام کے ماننے والے کو چاہیے کہ جناب فاطمہ کا دفاع کریں ۔
ویبنار کے آخری حصے میں حجہ الاسلام والمسلمین جناب ذوالفقار جعفری صاحب نے حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کی سادہ زیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی فرماتے ہیں کہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا نے امام علی علیہ السلام سے شادی کے بعد بڑی سادگی سے زندگی کا آغاز کیا تمام خواتین کے لئے ایک مثال قائم کردی کہ کس طرح معاشرے میں زندگی بسر کی جائے۔