حج کا وفد
راوی: آیت الله شہید مدنی
جب امام خمینی نجف میں تھے تو رسم یہ تھی کہ حج کے موقع پر مراجع اپنا اپنا وفد بھیجتے تھے۔ حاج شیخ نصر الله خلخالی امام سے کافی عقیدت رکھتے تھے اور ان کا اصرار تھا کہ امام بھی اپنا وفد مکہ روانہ کریں لیکن ایسا کرنا مرجعیت کے لئے مقدمہ فراہم کرنے کے مانند تھا لہذا امام نے کہا: میں نہیں بھیجوں گا۔ چونکہ احتمال دیا جارہا تھا کہ شاید امام، سہم امام خرچ کرنے کی وجہ سے ایسا کررہے ہیں۔ لہذا امام سے کہا: آقائے مدنی کو بھیج دیں اور ان کا میں خرچ دوں گا۔ امام نے کہا: ہرگز نہیں! اور قبول نہیں کیا۔