امیرالمومنین علیہ السلام کے حرم کے خادمین کا امام خمینی پر تعجب
انقلاب سے پہلے امام خمینی(رح) نجف اشرف میں کئی سالوں تک ہر رات ٹھیک ۳ بجے حضرت امیر المومنینؑ کے حرم مطہر میں تشریف لے جاتے تھے ان کی یہ عادت ہمیشہ باقی رہی۔ قابل ذکر ہے کہ رفت و آمد میں امام خمینی(رح) کا نظم و ضبط اس قدر دلچسپ تھا کہ حتی حرم کے خادمین بھی ان سے متأثر ہوجاتے تھے اور وہ امام خمینیؒ کے نظم و ضبط سے تعجب کرتےتھے کیونکہ وہ مشاہدہ کرتے تھے کہ امامؒ ہر رات ایک معین وقت پہ حرم میں داخل ہوتے اور اور ٹھیک آدھے گھنٹے کے بعد حرم سے نکل جاتے ہیں