راوی: حجت الاسلام و المسلمین انصاری کرمانی
امام خمینی (رح) فرماتے تھے: میرے گھر میں مرجعیت اور رہبری کے لئے معمولی سے معمولی قدم بھی نہ اٹھایا جائے اس سے راضی نہیں ہوں۔ بعض احباب نقل کرتے تھے کہ سن 41 ش اور 42 ش میں بیرونی ممالک بالخصوص پاکستان سے امام کے توضیح المسائل کی بے شمار درخواست آئی اور ہم لوگوں نے جتنی کوشش کی، امام یہی کہتے رہے: خدا گواہ ہے کہ میں نے مرجعیت کے لئے ادنی قدم بھی نہیں اٹھایا ہے۔