جوانوں تک امام خمینی کے افکار کو پہنچانا ہمارا ہدف ہے:ڈاکٹر عبداللھی فرد
موسسہ نشر و تنظیم امام خمینی کا بین الاقوامی شعبہ اس وقت عربی، انگریزی ، اردو اور فرینچ میں دنیا کے مختلف کونوں میں جوانوں کے لئے امام خمینی کے افکار کو پہنچا رہا ہے یہ شعبہ امام خمینی(رح) کی تالیفات اور ان کے بیانات کو محفوظ بنا کر نشر کر رہا ہے جب کہ ابھی امام خمینی(رح) کی تالیفات پشتو سمیت دنیا کی 25 زبانوں میں ترجمہ ہو چکی ہیں اس کے علاوہ یہ مجموعہ دنیا کے کونے کونے میں امام خمینی(رح) کے افکار کو پہنچاننے کے لئے سوشل میڈیا اور وب سایٹ کا استعمال کر رہا ہے لیکن ہم پہلے مخاطب کو پہچاننے کی کوشش کرتے ہیں تانکہ ان کی ضرورت اور معاشرے کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے افکار امام خمینی کو ان تک پہنچایا جائے، امام خمینی پبلشنگ ہاؤس امام خمینی کی برسی کے موقع پر دوسرے ممالک کے لوگوں کو دعوت دیتا اور ان ایام میں یہ مجموعہ سینکڑوں افراد میزبان ہوتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق موسسہ تظیم و نشر آثار امام خمینی کے شعبہ بین الاقوامی کے سربراہ ڈاکٹر عبداللھی فرد نے فارس نیوز کے نامہ نگار کے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں سوشل میڈیا کا سکہ قائم ہو چکا ہے اور سوشل میڈیا نے لوگوں کو اپنی طرف جذب کیا ہوا اسی ہم نے بھی امام خمیی کے افکار کو دنیا تک پہنچانے کے لئے دنیا چار بڑی زبانوں میں ڈیجیٹل لائبریریاں قائم کی اور اس وقت ہماری اردو، عربی،انگریزی اور فرینچ میں وب سائٹزامام خمینی کے افکار کو ان کے چاہنے والوں کے مھیا کررہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ جوانوں تک امام خمینی کے افکار کو پہنچانا ہمارا ہدف ہے۔
عبداللھی فرد نے شعبہ بین الاقوامی کی کارکردگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی(رح) کی تالیفات اور ان کے بیانات کو محفوظ بنا کر نشر کر رہا ہے جب کہ ابھی امام خمینی(رح) کی تالیفات پشتو سمیت دنیا کی 25 زبانوں میں ترجمہ ہو چکی ہیں اس کے علاوہ یہ مجموعہ دنیا کے کونے کونے میں امام خمینی(رح) کے افکار کو پہنچاننے کے لئے سوشل میڈیا اور وب سایٹ کا استعمال کر رہا ہے لیکن ہم پہلے مخاطب کو پہچاننے کی کوشش کرتے ہیں تانکہ ان کی ضرورت اور معاشرے کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے افکار امام خمینی کو ان تک پہنچایا جائے، امام خمینی پبلشنگ ہاؤس امام خمینی کی برسی کے موقع پر دوسرے ممالک کے لوگوں کو دعوت دیتا اور ان ایام میں یہ مجموعہ سینکڑوں افراد میزبان ہوتا ہے۔